ارشادِ نبوی
زکوٰۃ ادا کرنے کی نصیحت
حضرت عبداللہ بن عمروؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر آنحضرتﷺ کی خدمت میں آئی، اُس کی بیٹی نے سونے کے دو بھاری کنگن پہنے ہوئے تھے۔ حضورﷺ نے اُس عورت سے پوچھا کہ کیاتم ان کی زکوٰۃ بھی دیتی ہو؟ اس نے جواب دیا نہیں۔تو آپؐ نے فرمایا کہ کیا تُو پسند کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تجھے اِن کے بدلے آگ کےدو کنگن پہنائے؟ اس عورت نے دونوں کنگن اتار کر رسول اللہ ﷺ کے سامنےرکھ دیے اور بولی: یہ اللہ عزّوجلّ اور اس کے رسولؐ کی خاطر پیش ہیں۔
(سنن ابوداؤد، کتاب الزکوٰۃ، باب الکنزما ھو وزکوٰۃ الحلی)
مزید پڑھیں: نماز میں لمبے قیام کی فضیلت




