ایشیا (رپورٹس)

مسجد بیت الاحد، ناگویا، جاپان میں ایک تبلیغی سیمینار کا انعقاد

محض خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ناگویا، جاپان کو مورخہ ۱۵؍فروری ۲۰۲۶ء کو مسجد بیت الاحد میں تبلیغی سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام کی صدارت مکرم انیس احمد رئیس صاحب مبلغ انچارج نے کی۔اس پروگرام میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے جاپانی مہمانوں نے شرکت کی۔ ان سے خدا تعالیٰ کی وحدانیت نیز اسلام اور دیگر ابراہیمی مذاہب کے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ اسلام کی خوبیوں کا ذکر کیا گیا اور خدا تعالیٰ کی صفات پر روشنی ڈالی گئی۔ مکرم مبلغ انچارج صاحب اور مکرم حزقیل احمد صاحب مبلغ سلسلہ نے مہمانوں کے سوالات کے جواب ديے۔

یہ تمام گفتگو نہایت احسن طریق سے دوستانہ ماحول میں کی گئی۔ ایک صاحب نے اس امر کا اعتراف کیا کہ قرآن کریم نے جس پیرائے میں مسیحؑ کا ذکر کیا ہے وہ بالکل درست اور معقول ہے اور انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ دنیا میں جماعت احمدیہ اور مختلف امن پسند تنظیموں کو باہمی تعاون سے اس نوعیت کے مزید پروگرام منعقد کرنے چاہئیں جس کی مدد سے امن کو فروغ دیا جاسکے۔ آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام میں ۱۵؍افراد نے شرکت کی۔

(رپورٹ:دانیال داؤد۔ مبلغ سلسلہ بیت الاحد، تسوشیما شی، جاپان)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button