یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ برطانیہ میں جلسہ ہائے سیرت النبیؐ کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جنوری اور فروری ۲۰۲۶ء کے مہینوں میں برطانیہ کی مختلف جماعتوں میں جلسہ ہائے سیرت النبی ؐکا انعقاد کیا گیا۔

ملک کے جنوبی علاقہ میں متعدد مساجد میں جلسہ سیرت النبیﷺ کے پروگرام منعقد ہوئے جن میں آنحضرتﷺ کی سیرت، اخلاقی فضیلت اور آپؐ کی تعلیمات کی دائمی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ یہ پروگرام مسجد بیت الاحد نیوہیم، مسجد بیت العطاء، مسجد بیت الامان ہیز، مسجد بیت النور ہاؤنسلو نارتھ، مسجد بلال ٹوٹنگ، مسجد ناصر جلنگھم، مسجد بیت السبحان کرائیڈن، مسجد بیت الفتوح مورڈن اور سربٹن (Surbiton) میں منعقد ہوئے جن میں اوسطاً ۳۰۰سے ۳۵۰؍افراد نے شرکت کی۔ جبکہ مسجد بیت الفتوح میں ۲۷۰۰؍افراد نے شرکت کی سعادت پائی۔ الحمدللہ

مڈلینڈز کے علاقوں میں جلسہ سیرت النبیؐ کے پروگرام بڑے جوش و خروش سے منعقد ہوئے۔ مشرقی مڈلینڈز میں مسجد بیت الاکرام لیسٹر میں جلسہ منعقد ہوا جس میں تقریباً ۲۰۰؍افراد نے شرکت کی۔ اسی طرح مسجد بیت الحفیظ ناٹنگھم میں بھی جلسہ منعقد ہوا۔ مغربی مڈلینڈز میں مسجد دارالبرکات برمنگھم اور بیت الغفور مسجد ہیلزاون میں جلسے منعقد ہوئے جن میں اوسطاً ۳۰۰؍سے ۳۵۰؍افراد شامل ہوئے۔ بیت العطاء مسجد وولورہیمپٹن میں جلسہ میں کل ۱۰۰؍افراد نے شرکت کی۔

شمال مغربی علاقوں میں مسجد بیت الحلیم کیتھلی، مسجد دارالامان لیورپول اور بیت الامان مسجد مانچسٹر میں جلسہ سیرت النبیؐ کے پروگرامز منعقد ہوئے۔

اس کے علاوہ شمالی آئرلینڈ میں بھی جماعت کی طرف سے جلسہ سیرت النبیؐ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

مکرم عطاء المجیب راشد صاحب مبلغ انچارج یوکے نے متعدد جماعتوں اور مساجد کا دورہ کیا جن میں مسجد بیت الامان مانچسٹر، مسجد بیت النور ہاؤنسلو نارتھ، مسجد بیت الاحد نیوہم اور مسجد بیت السبحان کرائیڈن شامل ہیں۔

برطانیہ بھر میں تین ہزار سے زائد افراد نے ان جلسہ ہائے سیرت النبیؐ میں شرکت کی سعادت پائی۔

اللہ تعالیٰ ان جلسوں کے دائمی ثمرات عطا فرمائے اور آنحضرتﷺ سے ہماری محبت اور اطاعت میں اضافہ فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:رواح الدین عارف خان، مبلغ سلسلہ برمنگھم)

مزید پڑھیں: مسجد بیت الاحد، ناگویا، جاپان میں ایک تبلیغی سیمینار کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button