متفرق مضامین

چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ(قسط ۹)

(امۃ الباری ناصر)

۶۹۔بلا ریب تو حیّ و قدّوس ہے

ترے بن ہر اک راہ سالوس ہے

بلا رَیب bilaa raib: بےشک و شبہ Doubtless

حیّ و قدّوس hayy-o-quddoos: زندہ اور پاک The Living, the Holy One (an attribute of God)

سالوس saaloos: دغا، فریب Fake, hoax, the way of error

اے اللہ!تُو بلا شبہ زندہ ہے اور زندگی بخشتا ہے۔ تو پاک ہے اور دوسروں کو پاک کرتا ہے۔ صرف تیرا راستہ حق ہے باقی سب باطل ہے۔

۷۰۔مجھے بخش اے خالق العالمین

تو سُبّوح وَ إِنّی من الظالمین

خالق العالمین khaaleq-ul-aalemeen: سب جہانوں کا پیدا کرنے والا Creator of the universe

سبّوح Subbooh: غلطی سے پاک، تعریف کا مستحق Praiseworthy, devoid of any fault, Exaled

اِنِّی مِنَ الظَّالِمین inni minazzaalemeen: یقیناً میں ظالموں میں سے ہوں۔ یعنی نفس پر ظلم کرنے والا۔ گنہگار۔ Surely, I am one of the wrong doers, a sinner

اے عالمین کے رب! تیری ان صفات کریمی کا واسطہ مجھے میرے گناہ بخش دے۔ تو غلطی سے پاک ہے۔ سب تعریفوں کا مستحق ہے جبکہ میں اپنے نفس پر ظلم کرنے والا گنہگار ہوں۔

۷۱۔میں تیرا ہوں اے میرے کرتار پاک

نہیں تیری راہوں میں خوفِ ہلاک

کرتار kartar: کرنےوالا، پیدا کرنے والا، خالق The Creator, God

ہلاک halaak: فنا ہونا To perish, to become destroyed or ruined

اے میرے اللہ ! میں نے خود کو تیرے حوالے کردیا ہے۔تیرے لیے وقف کردیا ہے۔ جو تیرا ہوجاتا ہے اسے ہلاک ہونے کا خطرہ نہیں ہوتا۔ تیرا غلام بن کر نئی زندگی ملتی ہے جس کا تو خود محافظ ہوجاتا ہے اسے زندہ کرتا ہے مارتا نہیں ہے۔

۷۲۔تیرے در پہ جاں میری قربان ہے

محبت تیری خود مری جان ہے

قربان qurbaan: فدا کرنا To offer life , to sacrifice

اے اللہ ! میری جان تیرے در پہ قربان ہے یہ جسم و جان قربان کرکے اصلی زندگی ملتی ہے جو تیری محبت سے ملتی ہے۔ تیری محبت ہی میری جان ہے۔

۷۳۔وہ طاقت کہ ملتی ہے ابرار کو

وہ دے مجھ کو دکھلا کے اسرار کو

اَبرار abraar: نیک لوگ (برّکی جمع) Holy men, pious men, saints

اسرار asraar: (سرّ کی جمع) راز، پوشیدہ بات Divine secrets

اے اللہ! تیرے نیک بندوں کو جو طاقت ملتی ہے وہ مجھے بھی عنایت فرما مجھ پر ایسے راز کھول دے جن سے ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ اور غلطیاں سرزد نہیں ہوتیں۔

۷۴۔خطاوار ہوں مجھ کو وہ رہ بتا

کہ حاصل ہو جس رہ سے تیری رضا

خطا وار khataa waar: غلطی کرنے والا، قصوروار Guilty

رضا razaa: خوشنودی، Approval

میں گنہگار ہوں غلطیاں کرتا ہوں تجھ سے التجا ہے کہ مجھے ایسا راستہ دکھا دے جس پر چل کر تجھے خوش کرسکوں۔ ایسا راستہ جو تُو چاہتا ہے کہ میں اختیار کروں۔

۷۵۔اسی عجز میں تھا تذلّل کے ساتھ

کہ پکڑا خدا کی عنایت نے ہاتھ

تذلل tazal-lul: انکساری ،فروتنی، خاکساریSelf abasement, meekness, humility, diffidence, submission subservience

وہ نہایت عاجزی سے یہ دعا کر رہا تھاکہ مجیب خدا نے مہربانی سے اس کا ہاتھ پکڑا۔ اس پر رجوع برحمت ہوا۔

۷۶۔ہوا غیب سے ایک چولہ عیاں

خدا کا کلام اس پہ تھا بے گماں

چولہ۔ چولا cholaa: لمبا لباس، کرتا، A cloak, gown

عیاں ayaaN, IyaaN: ظاہر، اعلانیہClear, manifest, obvious, appear

بے گماں be gumaaN: بغیر شک کے Without a doubt, doubtlessly

ان کے سامنے کہیں سے ایک چولہ نمودار ہوا جس پر قرآن پاک کی آیات لکھی ہوئی تھیں۔

۷۷۔شہادت تھی اسلام کی جا بجا

کہ سچا وہی دین ہے اور رہنما

شہادت shahaadat: گواہی Testimony, proof

اس چولے کی تحریر کا ہر حصہ اس بات کا گواہ تھا کہ اسلام سچا دین ہے اور وہی سچائی کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ(قسط ۸)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button