متفرق

ربوہ کا موسم(۲۷؍فروری تا ۵؍مارچ ۲۰۲۶ء)

۲۷؍فروری جمعۃ المبارک کو نماز فجر کے وقت ہلکی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ صبح سات بجے کے قریب فضا میں دُھند بھی دیکھی گئی، کچھ دیر میں کالے بادل بھی آسمان پر نمودار ہوگئے جس کی وجہ سے مطلع جزوی طور پر ابر آلود بن گیا لیکن دوپہر کے وقت یہ بادل چھَٹ گئے اور آسمان صاف ہوگیا تاہم ٹھنڈی ہوا چلتی رہی۔ جس کی وجہ سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی۔ ہفتہ کو صبح کے وقت بادلوں کا نام تک نہ تھا، دھوپ سارا دن چمکتی رہی، ساتھ ساتھ ہلکی ٹھنڈی ہوا بھی رواں رہی۔ اتوار اورسوموار کو ایک طرح کا موسم تھا یعنی معتدل اور خشک، آسمان صاف ہونے کی وجہ سے دھوپ خوب نکلی رہی اور موسم قدرے گرمی کی طرف جھک گیا۔

منگل کو آسمان پر ہلکے بادل چھائے ہوئے تھے جن کی وجہ سے فضا میں خنکی موجود تھی، جونہی سورج نکلااس کی تپش سے یہ سردی کی لہر بھی جاتی رہی، بدھ کا دن بھی قدرے گرم گزرا، روزے داروں کے لیے کسی حد تک مشکل تھا لیکن سہ پہر کے وقت ہوا کی وجہ سے ٹھیک ہوگیا۔ جمعرات کو آسمان پر کہیں کہیں بادلوں کی ہلکی تہ نظر آتی رہی۔ لیکن تیز دھوپ کی وجہ سے گرمی اپنی جگہ موجود تھی۔ اس ہفتہ میں اوسط ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۹؍ اور کم سے کم ۱۵؍ درجہ سینٹی گریڈ رہا۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button