متفرق

خلیفۂ وقت کی خدمت میں خط لکھنے کی اہمیت اور ضرورت

میں آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ … ہر احمدی کو دوسرے تیسرے مہینے براہ راست خلیفہ کے نام خط لکھنا چاہیے جواب نہیں لکھا جاتا اور جو احمدی دوسرے مہینے بھی خط نہیں لکھتے مَیں سمجھتا ہوں کہ وہ احمدیت میں کمزور ہیں ۔ سب دوست اگر براہ راست خط لکھیں گے تو مَیں بھی ان کو جواب دوں گا ۔ درمیانی واسطوں کا تعلق کبھی مضبوط نہیں ہوتا ۔ہمارے ملک میں مثل ہے کہ خط آدھی ملاقات ہوتا ہے ۔ آپ پاکستان سے ہزاروں میلوں پر رہتے ہوئے اور جماعت احمدیہ کا ممبر ہوتے ہوئے اگر دو مہینے میں ایک دفعہ اپنے خلیفہ سے آدھی ملاقات کی خواہش نہیں رکھتے تو آپ کی احمدیت کس کام کی ہے ۔ ایسی عقیدت سے تو دنیا کی کمزور سے کمزور جماعت بھی کوئی خوشی محسوس نہیں کر سکتی ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اورآپ کو اپنے فرائض کو سمجھنے کی توفیق دے ۔

مرز امحمود احمد

خلیفة المسیح الثاني ۵۷/۸/۲۳

(بحوالہ تاریخ احمدیت جلد ۱۸ صفحہ ۴۷۸)

(مرسلہ:ابوعطیہ۔ کیرلہ قادیان)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button