جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی Lieto کے میئر کے ساتھ ملاقات نیز لائبریری کا دورہ
الله تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۱؍فروری ۲۰۲۶ء کو جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد نے فن لینڈ کے شہر Lieto کے میئر جنابMika Ingi سے ملاقات کی۔ وفد میں مبلغ انچارج مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب، نائب نیشنل صدرمکرم رضوان احمد ڈوگرصاحب اور نیشنل سیکرٹری تبلیغ مکرم فرید احمد صاحب شامل تھے۔ Lieto شہر ۲۰؍ہزار نفوس پر مشتمل ایک پر امن اور خوبصورت شہر ہے اور دارالحکومت Helsinkiسے ۱۹۵؍کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔

میئرصا حب سے ملاقات کے دوران وفد نے جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا اور قیام امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور سوشل ویلفیئر کے میدان میں جماعت کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی سطح پر قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی ذکر کیا جسے انہوں نے سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر میئر صاحب کو قرآن کریم کا فنش ترجمہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
اس کے بعد وفد نے Lieto سٹی لائبریری کا دورہ کیا اور لائبریری کی ہیڈ Iiris Mannonen صاحبہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران جماعت کا تعارف کروایا اور انہیں فنش ترجمہ قرآن کریم بطور تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے بہت پسند کیا۔ الحمدلله
(رپورٹ:فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: ’بیکن آف پیس سکاٹ لینڈ‘ کے زیرِ اہتمام چیریٹی چیکس کی تقسیم اور تقریب افطار




