آگ کے عذاب سے بچنے کے لیے حضرت مسیح موعودؑ کی چند دعائیں
ہم تیرے گنہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہے۔ تُو ہم کو معاف کر اور دنیا اور آخرت کی آفتوں سے ہم کو بچا۔
(ملفوظات جلد ۸ صفحہ ۲۷۸، ایڈیشن ۲۰۲۲ء)
رَبِّ اَخْرِجْنِی مِنَ النَّارِ۔ اَلْـحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَخْرَجَنِیْ مِنَ النَّارِ۔
اے میرے ربّ! مجھے آگ سے نکال ۔ سب تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے آگ سے نکالا۔
(تذکرہ صفحہ ۶۹۸۔ ایڈیشن۲۰۲۳ء)
رَبِّ ارْحَمْنِیْ اِنَّ فَضْلَکَ وَرَحْمَتَکَ یُنْجِیْ مِنَ الْعَذَابِ
اے میرے رب! مجھ پر رحم فرما۔ تحقیق تیرا فضل اور تیری رحمت عذاب سے نجات دیتے ہیں۔
(تذکرہ صفحہ ۷۱۱۔ ایڈیشن۲۰۲۳ء)
رَبِّ سَلِّطْنِیْ عَلَی النَّارِ۔
اے میرے خدا! مجھے آگ پر مسلّط کردے۔
(تذکرہ صفحہ ۵۷۴، حاشیہ۔ ایڈیشن۲۰۲۳ء)
رَبِّ لَاتُضَیِّعْ عُمُرِیْ وَ عُمُرَھَا وَاحْفَظْنِیْ مِنْ کُلِّ اٰفَۃٍ تُرْسَلُ اِلَیَّ
اے ربّ! میری اور اس کی عمر کو ضائع نہ کریو اور مجھے ان تمام آفات سے محفوظ فرمائیو جو میری طرف بھیجی جاویں۔
(تذکرہ صفحہ ۵۸۲۔ ایڈیشن۲۰۲۳ء)
دیکھو! قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرۃ:۲۰۲) اے ہمارے رب! ہمیں اس دنیا میں بھی آرام و آسائش کے سامان عطا فرما اور آنے والے جہان میں بھی آرام اور راحت عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔
(ملفوظات جلد ۴ صفحہ ۲۸۵، ایڈیشن ۲۰۲۲ء)
اے رب العالمین ! تیرے احسانوں کا مَیں شکر ادا نہیں کرسکتا۔ تُو نہایت ہی رحیم و کریم ہے اور تیرے بےغایت مجھ پر احسان ہیں۔ میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہوجاؤں۔ میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کراجن سے تُو راضی ہوجائے۔ میں تیرے وَجْہِ کریم کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر واردہو۔ رحم فرما۔ اور دنیا اور آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا کہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ آمین ثم آمین
(ملفوظات جلد ۱ صفحہ ۲۱۷، ایڈیشن ۲۰۲۲ء)
مزید پڑھیں: اے اللہ! ہمیں ساری قسم کی آگوں سے بچا




