اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
سانحہ ارتحال
شہزادہ مبشر صاحب آف گلاسگو، سکاٹ لینڈ نے یہ افسوس ناک اطلاع دی ہے کہ تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے سابق طالب علم مجید طاہر صاحب مورخہ ۴؍مارچ ۲۰۲۶ء کو فرینکفرٹ، جرمنی میں کچھ دن ہسپتال رہنے کے بعد اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
آپ ۱۹۶۸ء میں سٹوڈنٹس یونین کے صدر رہے۔ تعلیم الاسلام کالج کے بہترین مقررین میں سے تھے۔ کچھ عرصہ پہلے مکہ معظمہ جا کر عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔ اپنے پاکستان قیام میں مختلف اشاعتی اداروں سے تعلق رہا۔ جرمنی میں تعلیم الاسلام اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے۔ ۲۰۲۴ء کے سالانہ ڈنر پر اپنی تقریر میں محترم پرویز پروازی صاحب مرحوم کے متعلق اپنی یادداشتوں کو بیان کیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور جنت الفردوس میں بلند درجہ سے نوازے۔ آمین



