حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
دعا کریں کہ امتِ مسلمہ حقیقی توحید کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والے ہوں
سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ ۱۳؍مارچ ۲۰۲۶ء میں توحیدِ الٰہی کے تناظر میں سیرت نبویﷺ کا ایمان افروز تذکرہ فرمانے کے بعد دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:رمضان کے بقایا دنوں میں خاص طور پر ہمیں یہ دعا کرنی چاہیے کہ توحید کے قیام اور اس کی غیرت کے لیے ہم سب سے آگے ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے اور ہماری کمزوریوں کو دور فرمائے۔
امتِ مسلمہ کے لیے بھی، گذشتہ خطبے میں میں نے کہا تھا، دعا کریں۔ یہ بھی حقیقی توحید کو سمجھنے والے ہوں اور اس پر عمل کرنے والے ہوں۔ تبھی اُن کی بقا ہے۔ تبھی یہ دشمنوں کی دجالی چالوں سے بچ سکتے ہیں۔ الله تعالیٰ ان کو بھی توفیق دے۔ (آمین)
مزید پڑھیں: لیلۃ القدر




