یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکز پرشتینامیں اجتماعی افطاری کا پروگرام

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ماہ رمضان میں جماعت احمدیہ کوسوو کے زیر اہتمام مورخہ ۲۶؍فروری ۲۰۲۶ء کو ایک بابرکت اجتماعی افطاری کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں غیر از جماعت معزز مہمانان کے علاوہ مجلس خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، مجلس انصاراللہ، ناصرات الاحمدیہ اور ممبرات لجنہ اماء اللہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف میونسپلٹیز سے تعلق رکھنے والی معزز سرکاری اور تعلیمی شخصیات بھی شامل ہوئیں جن میں ڈائریکٹر آف ایجوکیشن میونسپلٹی ڈیچان مسٹر زیک مالاج، اساتذہ کرام مسٹر آفریم بالاج اور مسٹر بُریم بروقاج، شہر ایلز ہان کے میئر مسٹر مہمت بالاجھی اور ڈائریکٹر آف ایجوکیشن مسٹر حسنی لُوری شامل ہیں۔

اس پروگرام میں کوسوو کے شہر پَییا، استوگ، فُشے کوسووا، مترووتسا، پودُییوا اور شتیمے سے بھی احباب شامل ہوئے۔ علاوہ ازیں مختلف میونسپلٹیز سے دیگر سرکاری نمائندگان اور اساتذہ بھی شریک ہوئے۔

افطار کے بعد نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی اور تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ بعد ازاں تعارفی نشست اور سوال و جواب کی مجلس منعقد ہوئی جو تبلیغی نقطۂ نظر سے نہایت مفید ثابت ہوئی۔ اس پروگرام میں کل ۸۰؍سے زائد افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ

(رپورٹ:جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button