افریقہ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سےجامعہ احمدیہ تنزانیہ کو مورخہ ۲۰؍فروری کو جلسہ یوم مصلح موعود کے انعقاد کی توفیق ملی۔ جمعہ کی نماز کے بعد تمام طلبہ جامعہ، جملہ اساتذہ کرام مع اہل و عیال نےاس جلسہ میں شرکت کی۔

تلاوت قرآن کریم، نظم اور پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ سواحیلی زبان میں پیش کیے جانے کے بعد عزیزم عمران اسماعیل طالبعلم جامعہ احمدیہ نے سواحیلی زبان میں ’’حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمدؓ-پیشگوئی مصلح موعود کے حقیقی مصداق‘‘ کے موضوع پرتقریر کی۔ معلم سلسلہ مکرم شمعون جمعہ صاحب نے پیشگوئی کا حصہ ’’وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا‘‘ کے حوالے سے نیز مکرم عمیر حفیظ صاحب مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ نے اردو زبان میں ’’لجنہ اماء اللہ کے قیام کی اغراض اور اس ضمن میں حضرت مصلح موعودؓ کی نصائح‘‘ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ بعد ازاں مکرم عابد محمود صاحب نائب امیر و پرنسپل جامعہ احمدیہ تنزانیہ نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ پیشگوئی کے الفاظ حرف بحرف یاد کریں۔ تقریب کے اختتام میں اجتماعی دعا ہوئی۔

اللہ کرے کہ ہم حضرت مصلح موعودؓ کی ذات بابرکات سے فیض اٹھانے والے ہوں نیز آپؓ کی دعاؤں کے وارث ہوں۔ آمین

(رپورٹ:عبد الناصر باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button