مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۱۶ تا ۲۲؍مارچ ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۱۸؍مارچ بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ شمیم اشرف صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری محمد اشرف صاحب مرحوم (ٹوٹنگ یوکے) اور مکرم ممتاز احمد بٹ صاحب (آف مالڈن مینر۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

۱۹؍مارچ بروز جمعرات: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز آج سہ پہر پانچ بجے کے قریب مسجد مبارک، اسلام آباد میں تشریف لائے جہاں معتکفین کو حضور انور کے ساتھ ملاقات کرنے اور گروپ فوٹو اتروانے کی سعادت ملی۔ بعد ازاں حضور انور مستورات کے ہال میں تشریف لے گئے جہاں پر معتکفات کو بھی حضور انور کے ساتھ ملاقات کی سعادت ملی۔ اس کے بعد حضور انور نے اسلام آباد کے کچن کا معائنہ فرمایا جس کے بعد حضور انور اپنی رہائش گاہ میں تشریف لے گئے۔

٭…۲۰؍مارچ بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ عید الفطر ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ عید کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۶؍مارچ ۲۰۲۶ء)

٭…خطبہ عید کے بعد حضور انور نے اسلام آباد کا راؤند فرمایا۔ اس موقع پر اسلام آباد کی پارکنگ میں لگی مارکی میں عید کی نماز ادا کرنے والے احمدی احباب و خواتین و بچوں کو بھی حضور انور کا دیدار کرنے کی سعادت ملی۔

٭…حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۳؍مارچ ۲۰۲۶ء)

٭…۲۱؍مارچ بروز ہفتہ:حضور انورنے آج بعد نماز عصر پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات اسی صفحہ پرملاحظہ فرمائیں)

٭…۲۲؍مارچ بروز اتوار: آج شام کو نماز مغرب سے قبل حضور انور نے ایوان مسرور، اسلام آباد میں منعقدہ ٹی آئی کالج اولڈ ایسو سی ایشن یوکے کی سالانہ تقریب کو کچھ دیر رونق بخشی اور ایسو ایشن کی عاملہ، ممبرز و دیگر شاملین پروگرام کو حضور انور کے ساتھ گروپ تصاویر کھنچوانے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس موقع پر موجود TICOSA جرمنی کے چند ممبران کو بھی حضور انور کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی سعادت ملی۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

مزید پڑھیں: شرائطِ بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button