یورپ (رپورٹس)

رومانیہ میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ رومانیہ کو مرکزی سطح پر مورخہ۲۲؍فروری ۲۰۲۶ء کو جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ جلسہ ہائبرڈ طرز پر بیک وقت اردو اور رومانین زبانوں میں منعقدہوا جس کے باعث پورے ملک سے احباب جماعت نے اس میں شرکت کی توفیق پائی۔ بعض احباب وخواتین مشن ہاؤس میں موجود تھے جن میں ۷؍مرد اور ۳؍مستورات شامل تھیں۔ اسی طرح دُوردراز کے علاقوں میں بسنے والے دس احباب و خواتین آن لائن اس جلسہ میں شامل ہوئے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم انتصار احمد باجوہ صاحب مبلغ سلسلہ مالدووا نے ’’یوم مصلح موعود کی اہمیت اور حضرت مصلح موعودؓ کی بےمثال خدمات‘‘ پر تقریر کی۔ مزید برآں مکرم طارق فعاد صاحب نیشنل سیکرٹری مال و امور عامہ نے ایک اقتباس پیش کیا جس میں پیشگوئی مصلح موعود کی عظمت اور اس کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ بعد ازاں مبلغ سلسلہ رومانیہ مکرم سید اعتزاز احمد شاہ صاحب نے اختتامی تقریر میں حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت وسوانح بیان کرتے ہوئے آپؓ کے بیان کردہ تعلق باللہ، جماعتی ترقی، خلافت سے مضبوط وابستگی اور دعا کی اہمیت جیسے مضامین کی روشنی میں احباب جماعت کو خصوصی توجہ دلائی۔

پروگرام کے اختتام پر صدر صاحب نے اجتماعی دعا کروائی اور یوں یہ روح پرور اجلاس اپنے بابرکت اختتام کو پہنچا۔

پروگرام کے بعد تمام حاضرین کے لیے افطاری کا انتظام کیا گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت جلسہ کے نیک اثرات کو دیرپا ہمارے دلوں میں زندہ رکھے۔ آمین

(رپورٹ:صفوان احمد ملک۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: سویڈن میں ۱۵تا۲۵؍سال کے خدام اور ممبرات لجنہ اماءاللہ کی نیشنل تربیتی کلاس کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button