یورپ (رپورٹس)
مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کا ہیلسنکی میں ایک افطار فوڈ سٹال
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کو ماہ رمضان کے دوران ہیلسنکی کے مرکزی علاقے میں ایک کامیاب افطار فوڈ سٹال لگانے کی توفیق ملی۔

تمام افطار باکسز مسجد نور میں نہایت اہتمام اور محنت کے ساتھ تیار کیے گئے اور بعد ازاں یہ ڈبے ہیلسنکی سٹی سینٹر میں عام افراد کو مفت فراہم کیے گئے۔ اس افطار فوڈ سٹال کے ذریعے مقامی آبادی میں جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کرنے کا ایک بہترین موقع میسر آیا۔ اس بابرکت پروگرام میں مجموعی طور پر ۹؍ممبران نے شرکت کی جن میں ۷؍خدام اور ۲؍اطفال شامل تھے۔
الحمدللہ، یہ پروگرام بہت کامیاب رہا اور مقامی افراد نے اسے خوب سراہا۔ اللہ تعالیٰ تمام شامل ہونے والے ممبران کی اس ادنیٰ کوشش کو قبول فرمائے اور ہمیں مزید خدمت انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)




