”اپنی جماعت کے افراد کو یہ بھی تلقین کریں کہ وہ alislam.orgکو کھول کر دیکھیں۔انہیں باقاعدگی سےalislam.org کی ویب سائٹ دیکھنے یا وہاں موجود کُتب پڑھنےکی عادت ڈالنی چاہیے۔“(حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز)
ہمارے پیارےامام سیدناحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےکینیڈاکی دوجماعتوں ہیملٹن اورہیملٹن ماؤنٹین کےاراکین عاملہ کی ملاقات کےدوران سیکرٹری اشاعت کو ان کےفرائض کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: اپنی جماعت کے افراد کو یہ بھی تلقین کریں کہ وہ alislam.orgکو کھول کر دیکھیں۔انہیں باقاعدگی سےalislam.org کی ویب سائٹ دیکھنے یا وہاں موجود کُتب پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔(ملاقات مورخہ ۳۱؍جنوری ۲۰۲۶ءبروزہفتہ ۔روزنامہ الفضل انٹرنیشنل۱۲؍فروری ۲۰۲۶ء)
حضورانورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کےاس مبارک ارشاد کی روشنی میں ہم جماعت احمدیہ کی مرکزی ویب سائٹ کی قسط وارسیرکریں گےتاکہ اس علمی وادبی اوردینی ومعلوماتی گلشن کے تمام خوش رنگ اورخوش نما پھولوں سے واقفیت حاصل کرکے ان سے فیضیاب ہوں نیز دیگر افرادکو اس کا تعارف کرائیں تاکہ وہ بھی اس روحانی مائدہ سے فائدہ اٹھاسکیں ۔ جیساکہ ویب سائٹ کےنام سے ظاہرہے کہ یہ مرکزی ویب سائٹ ہے۔کسی چیزکامرکز ہی اس کااصل ہوتاہےجیسے جسم میں دل۔یہ ویب سائٹ علم کاایک بحرذخار ہے۔جس میں قرآن کریم،خاتم الانبیاءحضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ،حضرت مسیح موعودعلیہ السلام،اسلام احمدیت،خلفائے احمدیت،خلافت،فقہ،تاریخ اسلام واحمدیت،طب نیز انگریزی ، عربی اوراردو لائبریری کے طور پر معلومات کاایک وسیع خزانہ پنہاں ہے ۔ جس میں انسان کی دلچسپی کے لیے مختلف موضوعات پر مشتمل لٹریچر موجود ہے ۔اس مضمون میں قرآن کریم فرقان حمیدکےبارےمیں الاسلام ویب سائٹ میں موجودموادکے متعلق کچھ معلومات بہم پہنچائی جائیں گی۔وباللہ التوفیق
جماعت احمدیہ مسلمہ کواب تک خلافت احمدیہ کی زیر نگرانی ۷۷سےزائد زبانوں میں قرآن کریم کےتراجم مکمل کرنےکی توفیق مل چکی ہےجن میں سے۶۷زبانوں میں عربی متن کے ساتھ قرآن کریم اس ویب سائٹ پراپلوڈ ہوچکے ہیں ۔علاوہ ازیں منتخب آیات کے تراجم کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔قرآن کریم سیکشن کی چند اہم خصوصیات درج ذیل ہیں ۔
(۱) تمام تراجم قرآن کے ساتھ Holy Quran Reading App کے ذریعہ قرآن کریم کی اصل عبارت سننے کی سہولت موجود ہے ۔

(۲) ویب سائٹ میں قرآن کریم کی تفسیر پڑھنے کی سہولت بھی موجود ہے ۔ ہر آیت کے ترجمہ پر دی گئی آپشنز پر کلک کرنے سےلنک کی صورت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے احمدیت کی اس آیت کے متعلق تفاسیر نمودار ہوجاتی ہیں۔ ہرانسان اپنی دلچسپی کے مطابق متعلقہ تفسیر پر کلک کرکے اُس سے فائدہ اُٹھاسکتا ہے۔
(۳)اگرآپ کسی خاص موضوع یاعنوان کی مناسبت سےآیات تلاش کرنا چاہتےہیں توسرچ بارمیں عربی کا ایک لفظ لکھیں یا اس کےترجمہ کاکچھ حصہ درج کرنے سے اس عنوان کی مناسبت سے متعدد آیات ظاہرہو جائیں گی۔
(۴)یہ بہت ہی علم دوست ویب سائٹ ہے بلکہ علم کاایک بہتا دریاہے۔ قرآن سیکشن کےحوالےسےتازہ ترین پیش رفت ہوئی ہے۔ تلاش کےنظام میں بہتری لاتےہوئےاضافی حوالہ جات اوراحادیث کےبراہ راست لنک شامل کیےگئےہیں جس کایہ فائدہ ہواہےکہ تقریباًہرآیت کےترجمہ کےساتھ حدیث،حوالہ جات اور تفاسیرلکھاہےان پرکلک کرنے کی صورت میں اس آیت کی مناسبت سےاحادیث مکمل حوالہ جات کےساتھ کھل جائیں گی۔
(۵)حوالہ جات پرکلک کرنےکی صورت میں ایک’ بار‘آپ کےسامنے ظاہرہوگی۔جس میں روحانی خزائن،ملفوظات،ارشادات نور،انوارالعلوم،خطبات محمود،خطبات طاہر،خطبات ناصر اورخطبات مسرور لکھاہوگا۔ اس کامطلب ہےکہ یہ آیت ان تمام کتب میں موجودہے۔ان میں سے کسی ایک حوالے پرکلک کرکےمتعلقہ کتاب میں اس آیت کے بارے میں مزید تفصیل پڑھی جاسکتی ہے۔

(۶) تلاوت قرآن کریم کےسیکشن میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ اورحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کےرمضان کےدرس القرآن کی تمام وڈیوز موجودہیں۔اسی طرح درج ذیل قاری حضرات کی تلاوت قرآن کریم کی آڈیوبھی موجودہیں۔ تلاوت(ایمن المالکی)۔ تلاوت مع اردو ترجمہ(قاری محمد عاشق)۔ تلاوت مع اردو ترجمہ (مولانا فیروز عالم )۔
(۷) آڈیو ،ویڈیو پروگرام:اس سیکشن میں قرآن کریم کی سورتوں کا تعارف آڈیو فارمیٹ میں موجود ہے۔ اسی طرح ،۱۷۳،آڈیوز کی صورت میں سورۃ التوبۃ تک قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کی سہولت موجود ہے۔ بچوں اور نئے سیکھنے والوں کے لیے قاعدہ یسرناالقرآن کی ۷۴ویڈیوز سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہےکہ اس ویب سائٹ سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور اس میں پیش کی گئی متعدد سہولتوں کو استعمال کرتے ہوئے بامحاورہ یالفظی ترجمہ گھربیٹھ کرسیکھیں،تفاسیرپڑھیں،تلاوت قرآن کریم سنیں۔ ویب سائٹ پر چھوٹےبچوں اوربچیوں کے لیے قاعدہ یسرنا القرآن کی مکمل ویڈیوز موجود ہیں۔ ترتیل کےاسباق کی ویڈیوز بھی الاسلام لائبریری میں موجودہیں۔ والدین خود بھی ان سے استفادہ کرسکتے ہیں اوراپنے بچوں کوقرآن کریم سکھانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
(۸) قرآن کریم کے ۳۰ سیپاروں کی ویڈیوانگریزی بامحاورہ اورلفظی ترجمہ کےساتھ الاسلام ڈاٹ آرگ پرموجودہیں۔انگریزی دان طبقہ ان سےاستفادہ کرسکتا ہے۔
الاسلام ڈیجیٹل انگریزی اوراردولائبریری میں قرآن کریم پڑھنےاورقرآن کریم کے بارے میں اپنا علم بڑھانےکے لیے متعدد سہولتیں اورایپس موجودہیں۔ مثلاً
- https://www.alislam.org/quran/app
Al Islam Digital Library - https://new.alislam.org › library › quran
- https://www.alislam.org/audi
A collection of audio content. Tilawat Holy Quran. Arabic · Arabic with English translation · Arabic with Urdu translation · More… Podcast - https://www.alislam.org/media/program/quran-with-english
- https://www.alislam.org/video/darsul-quran-31-august-2011-by-hazrat-khalifatul-masih-v
- https://www.alislam.org/video/urdu-darsul-quran-29-july-2014-with-hazrat-mirza-masroor-ahmad
- https://www.alislam.org/video/darsul-quran-22-dec-1998-surah-an-nisaa-verses-72-75
- App – App Store (القرآن الکریم ) The Holy Quran
- https://www.alislam.org/media/program/quran-with-english
- https://www.alislam.org/video/al-tarteel-48
- https://www.alislam.org/media/program/quran-with-urdu
- https://www.alislam.org/video/yassarnal-quran-lesson-1




