ارشادِ نبوی
سب سے پہلے نماز کا محاسبہ ہوگا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے روز بندے سے سب سے پہلے اس کی نماز کا محاسبہ ہوگا، اگر وہ ٹھیک رہی تو کامیاب ہوگیا اور اگر وہ خراب نکلی تو وہ ناکام اور نامراد رہا اور اگر اس کی فرض نمازوں میں کوئی کمی ہوگی تو رب تعالیٰ (فرشتوں سے) فرمائے گا: دیکھو، میرے اس بندے کے پاس کوئی نفل نماز ہے؟ چنانچہ فرض نماز کی کمی کی تلافی اس نفل سے کردی جائے گی، پھر اسی انداز سے سارے اعمال کا محاسبہ ہوگا ۔
(سنن الترمذی ابواب السھو باب ماجاء ان اول ما یحاسب…حدیث۴۱۳)
مزید پڑھیں: اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی




