ایشیا (رپورٹس)
جماعت احمدیہ بنگلہ دیش میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۷؍مئی ۲۰۲۴ء کو بنگلہ دیش کی مختلف جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم خلافت منعقد کیےگئے۔
موسم خراب ہونے کی وجہ سے اکثر جماعتوں میں مقررہ تاریخ پر جلسہ یوم خلافت منعقد نہیں ہو سکا۔ تاہم ڈھاکہ، چٹاگانگ اور میرپور سمیت بعض بڑی اور چھوٹی جماعتوں میں بھی ۲۷؍مئی کو ہی جلسہ یوم خلافت منایا گیا۔ ان جلسوں میں خلافت کی ضرورت اور برکات، خلافت احمدیہ۔ حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کا زندہ نشان، خلافت ہی امن عالَم کی ضامن ہے اور خلافت ہی امت محمدیہ کو اکٹھا کرنے کا واحد ذریعہ ہے موضوعات پر مقررین نے تقاریر کیں۔ اس کے بعد کے ہفتوں میں دوسری جماعتوں میں بھی جلسہ یوم خلافت منعقد کیا گیا۔
(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)