امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 25؍ تا 27؍ نومبر2019ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…25؍نومبر2019ء بروز سوموار: آج دیگر دفتری ملاقاتوں کے علاوہ اخبار Farham Heraldکے صحافی Daniel Geeکی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ ملاقات تھی جس میں انہوں نے حضور انور کا تقریباً 40 منٹ پر مشتمل انٹرویو لیا۔
٭…26؍ نومبر2019ء بروز منگل: آج EPLO کے دو نمائندگان کی حضور انور کے ساتھ ملاقات تھی۔EPLO یعنی European Public Law Organization ایک بین الاقوامی تنظیم ہےجو یورپین اقدار پر بنیاد رکھتے ہوئے قانون عامہ کے حوالہ سے علم کو فروغ دیتی ہے تاکہ آئندہ دنیا بھر میں بہتر وکلاء تیار ہوں اور دنیا بھر میں جمہوریت کے مطابق تنظیمیں قائم ہوں۔ Dr. Geroge Papadatosاقوام متحدہ میں اس تنظیم کے Permanent Observerہیںاوراس تنظیم کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔
Prof. Dr. Spyridon Flogatis صدر EPLO-UNHG ہیں۔ قبل ازیں یہ اقوام متحدہ کے Administrative Tribunalکے صدر اوریونان میں Caretaker Alternate Minister for Foreign Affairs اور Minister of Interiorبھی رہ چکے ہیں۔ اس ملاقات میں دونوں نمائندوں نے EPLO کا تعارف کرایا اور اس تنظیم کے مقاصد کے حوالہ سے معلومات دیں نیز خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ وہ حضور انور سے ملاقات کرنے کا شرف پا رہے ہیں کیونکہ حضور دنیا بھر میں امن کو فروغ دے رہے ہیں اورہر قسم کے تشدد کی مذمت کر رہے ہیں۔انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہUNOمیں بھی حضور کے ساتھ ایک تقریب منعقد ہو۔
٭… حضورِانور نے آج نمازِ ظہر و عصر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم میاں عبد الغفار صاحب(ایپسم)کی نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 7؍مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا