مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کی مجلس شوریٰ ۲۰۲۴ء کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کو امسال اپنی مجلس شوریٰ مورخہ ۲۷؍اکتوبر ۲۰۲۴ءبروز اتوار مسجد بیت النور، نن سپیت میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
صبح ساڑھے دس بجے ممبران شوریٰ کے لیے چائے کا انتظام کیا گیا اور اس دوران ان کی رجسٹریشن بھی ہوئی۔
گیارہ بجے مجلس شوریٰ کے پہلے اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن کریم اور عہد سے شروع ہوئی۔مکرم سعید احمد جٹ صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ نے اپنی افتتاحی تقریر میں شوریٰ کے حوالے سے نصائح کیں جس کے بعد گذشتہ سال مختلف شعبوں کی کارگزاری رپورٹ، تجاویز پر ہونے والے کام اور بجٹ کے حوالے سے رپورٹس پیش کیںگئیں۔ اس دوران سوالات کے جواب بھی دیے جاتے رہے۔ پھر سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ کھانے اورنماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد سب کمیٹیوں کی میٹنگز ہوئیں۔ تمام ممبران نے شوریٰ کی تجاویز پر اپنی آراء دیں۔
اس دوران جو شوریٰ ممبران سب کمیٹیوں میں شامل نہیں تھے ان کے ليے ایک علیحدہ ٹریننگ اجلاس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ان کو بتایا گیا کہ شوریٰ کس طرح کام کرتی ہے۔ اس کے ليے چار گروپس بنائے گئے اور ان کو ایک موضوع پر اپنی آرا٫ دینے کا کہا گیا۔ یہ اجلاس بہت مفید رہا۔
چائے کے ایک مختصر وقفہ کے بعد مجلس شوریٰ کا دوسرا اجلاس پانچ بجے تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا۔ اس کے بعد سیکرٹری مجلس نے شوریٰ کے اس اجلاس کے قوانین پڑھ کر سنائے اور سب کمیٹیوں کی میٹنگزکی رپورٹس اور ان کی طرف سے دی جانے والی تجاویز پڑھ کر سنائی گئیں۔ اس دوران ممبران شوریٰ کی تجاویز کے بارے میں سوالات کے جواب بھی دیے گئے جس کے بعد ان تجاویز پر ووٹنگ ہوئی۔
آخر پر مکرم صدر صاحب مجلس نے اپنی اختتامی تقریر میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی توقعات کی روشنی میں اخلاق فاضلہ اپنانے کی یاددہانی کرائی۔ اس اجلاس کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔ نماز مغرب و عشا٫کی ادائیگی کے بعد رات کا کھانا پیش کیا گیا۔ امسال مجلس شوریٰ میں ۱۳۱؍افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)