ویسٹرن ریجن کینیا میں خدام واطفال کا پانچ روزہ ریفریشر کورس
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ ویسٹرن ریجن کینیا کو 18تا 22دسمبر 2019ء (بروز بدھ تا اتوار)زیر نگرانی مکرم احمد عدنان ہاشمی صاحب مبلغ ویسٹرن ریجن کینیا ایک پانچ روزہ ریفریشر کورس احمدیہ مسجد شیانڈہ میں منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں 8؍مجالس سے 44؍اطفال، 48؍خدام اور 5؍نو مبائعین نے شرکت کی۔ تمام شرکاء کے لیے قیام و طعام کا انتظام مشن و مسجد شیانڈہ کے کمپاؤنڈ میں کیا گیا تھا۔ ہر روز پروگرام کا آغا ز نمازِ تہجد سے ہوتا اور ایک طے شدہ شیڈول کے مطابق نماز عشاء تک جاری رہتا۔ جس میں تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کے علاوہ کھیل اور وقار عمل کا پروگرام بھی شامل ہوتا۔
اس کلاس میں تعلیم و تدریس کے فرائض مکرم قاسم مچیرے صاحب مربی سلسلہ کینیا، مکرم رانا کامران احمد صاحب فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے اور لوکل معلمین نے سرانجام دیے۔ (مکرم رانا کامران احمد صاحب جامعہ احمدیہ یوکے سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد حضور انور کے ارشاد پر ایک ماہ کے تربیتی دورے پر کینیا آئے ہوئےتھے)اس ریفریشر کورس میں مختلف تربیتی مضامین پرتقاریر بھی ہوئیں ۔ ریفریشر کورس کے اختتام پر تمام شرکاء کا زبانی و تحریری امتحان ہوا جس میں نمایاں کا میابی حاصل کرنے والے اطفال اور خدام میں مکرم قاسم مچیرے صاحب مربی سلسلہ نے انعامات تقسیم کیے اور اختتامی خطاب کیا۔
اس پروگرام میں تمام شرکاء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں دعائیہ خطوط لکھنے کی تحریک بھی کی گئی نیز خط لکھنے کے آداب سے مطلع کیا گیا۔ اس ریفریشر کورس کے دوران 80سے زائد دعائیہ خطوط حضور اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں بھجوائے گئے۔خدام الاحمدیہ ویسٹرن ریجن اور خدام الاحمدیہ شیانڈہ کے مقامی عہدیداران نے اس پروگرام میں بھر پور تعاون کیا ۔ فجزاھم اللہ احسن الجزا