ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم

کھانے کے آداب

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ جب کھانا کھاتے تو انگلیوں کو چاٹ لیتے اور آپؐ فرماتے تھے کہ جب کسی کا لقمہ گر پڑے تو اس کا گندہ حصہ علیحدہ کرے اور اُسے کھالے اور اُسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔ اور آپؐ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم رکابی کو پونچھ لیں اور فرماتے تھے کہ تم نہیں جانتے کس کھانے میں تمہارے لیے برکت ہے۔(جامع ترمذی۔ كتاب الأطعمة۔ باب مَا جَاءَ فِي اللُّقْمَةِ تَسْقُطُ حدیث نمبر:1803)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ گھر میں تشریف لائے تو روٹی کا ٹکڑا پڑا دیکھا۔ آپؐ نے اُسے اُٹھایا اور پونچھا اور کھا لیا۔ اور فرمایا کہ اے عائشہ !عزت والی چیز کو عزت دو کیونکہ اللہ تعالیٰ کا رزق جب کسی قوم سے چلا جاتا ہے تو اُس کی طرف لوٹ کر نہیں آتا۔

(سنن ابن ماجہ۔کتاب الاطعمہ۔ باب نھی عن القاء الطعام حدیث 3353)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button