ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
سلام اور اجازت حاصل کرنے کے بعد گھر میں داخل ہونا
حضرت كَلَدَہ بن حنبلؓ بیان کرتے ہیں کہ مجھے صفوان بن اُمیہؓ نے آنحضرتﷺ کی خدمت میں دودھ، ہرن کے بچے کا گوشت اور ککڑیاں دے کر بھیجا۔ اور نبی ﷺ وادی کے بالائی حصہ میں تھے۔ میں حضورﷺ کے پاس بلا اجازت اور بغیر سلام کہے چلا گیا۔ آپﷺ نے مجھے فرمایا:پہلے باہر واپس جاؤ پھر کہو:’’السلام علیکم کیا میں اندر آ سکتا ہوں ؟‘‘
(ترمذی کتاب الاستئذان و الادب… باب ما جاء فی التسلیم قبل الاستئذان حدیث نمبر2710)
