رپورٹ دورہ حضور انور

امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا دورۂ امریکہ 2018ء (04؍نومبر)

(عبد الماجد طاہر۔ ایڈیشنل وکیل التبشیر)

… … … … … … … … …
04؍نومبر2018ءبروزاتوار
(حصہ سوم۔آخری)
… … … … … … … … …

نیشنل مجلس عاملہ کی حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کیساتھ ہونے والی میٹنگ نو بجے تک جاری رہی۔

بعدازاں حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مسجد بیت الرحمٰن تشریف لے آئے جہاں پروگرام کے مطابق تقریب آمین کا انعقاد ہوا۔ حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل 28 بچوں اور بچیوں سے قرآن کریم کی ایک ایک آیت سنی اور آخر پر دعاکروائی۔

1۔عزیز انوش رضوان جماعت سنٹرل ورجینیا
2۔عزیز میراب سعید جماعت سنٹرل ورجینیا
3۔عزیزہ سوہا احمد جماعت سنٹرل ورجینیا
4۔ عزیزہ ایمان فردوس احمد جماعت سنٹرل ورجینیا
5۔عزیز شایان خان جماعت سنٹرل ورجینیا
6۔عزیز زید احمد خان جماعت LA East
7۔عزیز ایان وقاص ، جماعتLehigh Valley, PA
8۔عزیز ایان این چوہدری،جماعت Lehigh Valley, PA
9۔عزیزہ عاصمہ اطہر، جماعت لانگ آئی لینڈ ، نیویارک
10۔عزیزہ نینا الیزہ احمد جماعت ملواکی
11۔عزیز انوش احمد جماعت نیویارک
12۔عزیز اوصاف تفہیم احمد جماعت نارتھ جرسی
13۔عزیز عدیل احمد جماعت نارتھ ورجینیا
14۔عزیزہ انعم احمد جماعت نارتھ ورجینیا
15۔عزیز فاران سامی جدران جماعت نارتھ ورجینیا
16۔عزیزہ ماہا خان جماعت نارتھ ورجینیا
17۔عزیز ریحان وائٹ جماعت نارتھ ورجینیا
18۔عزیز سعد راجا جماعت نارتھ ورجینیا
19۔عزیزہ قیصرہ احمد جماعتQueens, NY
20۔Seraphina Ada Hussein Ahmed جماعت سیٹل WA
21۔عزیز رافیل بھٹی جماعت سلور سپرنگ MD
22۔عزیزہ نوریہ احمد جماعت واشنگٹن ڈی سی
23۔عزیز عبداللہ رضا سلطان جماعت ہارس برگ ؍یارک
24۔عزیزہ زویا عالیہ محمود جماعت برانکس ، نیویارک
25۔عزیز آشر حمید کینیڈا
26۔عزیز عطاء الکریم جوئیہ کینیڈا
27۔عزیزہ باسمہ بشریٰ ابراہیم کینیڈا
28۔عزیز فیضان خان کینیڈا

تقریب آمین کے بعد حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نماز مغرب و عشاء جمع کرکے پڑھائیں۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنی رہائش گاہ تشریف لے گئے۔

… … … … … … …

حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ امریکہو گوئٹے مالا کی کوریج دنیا بھر میں وسیع پیمانہ پرہوئی اور الیکٹرانک، پرنٹ و سوشل میڈیا کے ذریعہ کئی ملین افراد تک پیغام پہنچا۔ اس کوریج کا خلاصہ ذیل میں درج ہے۔

٭ دورہ کے دوران چارمقامات پر پریس کانفرنسز کا انعقادہوا۔

1۔فلاڈلفیا:مسجد بیت العافیت کے افتتاح کے موقع پر۔
2۔بالٹی مور:مسجد بیت الصمد کے افتتاح کے موقع پر۔
3۔گوئٹے مالا:ناصرہسپتال کے افتتاح کے موقع پر۔
4۔ساؤتھ ورجینیا:مسجد مسرور کے افتتاح کے موقع پر۔

٭ ریویو آف ریلیجنز کے ذریعہ بھی وسیع پیمانہ پر میڈیاکوریج ہوئی۔
٭ حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ناصر ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر ریویوآف ریلیجنز کے سپینش ایڈیشن اور سپینش ویب سائٹ کا بھی اجراءفرمایا ۔
٭ اس حوالہ سے انگریزی کے ساتھ ساتھ سپینش سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ ڈالی گئیں جن میں فیس بُک، ٹویٹر، انسٹاگرام، ویب سائٹ آرٹیکلز اور یوٹیوب وغیرہ شامل ہیں۔ ان پوسٹس کو 6 لاکھ37 ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا۔
٭ دورہ کے حوالہ سے ریویو آف ریلیجنز انگلش ٹیم نے دو دو، تین تین منٹ کی شارٹ ڈاکومنٹریز بناکر اپ لوڈ کیں جنہیں 8 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔
٭ اس کے علاوہ حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطابات کے حوالہ سے بھی کوریج کی گئی۔
٭ایک اندازہ کے مطابق انگریزی و سپینش سوشل میڈیاپر جو Posts ڈالی گئیں انہیں 1.86 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

… … … … … …

٭ ناصر ہسپتال گوئٹے مالا کے افتتاح کے حوالہ سے گوئٹے مالا میں بھی وسیع پیمانہ پر میڈیا کوریج ہوئی۔

٭ گوئٹے مالا کی نیشنل اخبار (Prensa Libre) پرنسا لبرے جس کی اشاعت روزانہ ایک لاکھ تیس ہزار اور چار ملین سے زائد پڑھنے والے ہیں، نے اپنی 24 اکتوبر 2018ء کی اشاعت میں پہلے صفحہ پر ناصر ہسپتال کی نمایاں تصویر شائع کی اور افتتاح کے حوالہ سے رپورٹ شائع کی۔

٭اسی اخبار (Prensa Libre)پرنسا لبرے نے کالم نویس(Samuel Reyes Gomez) سموئیل رے یس گومز کا ناصر ہسپتال کے متعلق ایک تفصیلی آرٹیکل شائع کیا۔
٭نیشنل اخبار (El Periodico) ایل پیریو دیکو میں بھی رپورٹ شائع ہوئی۔
٭نیشنل ٹی وی Guatevision گواتے وی ویزیون نے حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز اور ناصر ہسپتال کے تعارف پر مبنی رپورٹ نشر کی۔
٭نیشنل ریڈیو چینل(Radios EmisorasUnidas)رادیو ایمی سوراز اونی داز نے بھی افتتاح کے حوالہ سے خبر نشر کی۔
٭اس لحاظ سےایک اندازہ کے مطابق لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک کے پرنٹ میڈیا، مختلف اخبارات و ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعہ تقریباً 32ملین لوگوں تک ناصر ہسپتال کے افتتاح کی خبر پہنچی۔
٭اس کے علاوہ سوشل میڈیا ٹویٹر ، انسٹاگرام اور یو ٹیوب کے ذریعہ 23 لاکھ لوگوں تک ناصر ہسپتال کے افتتاح کی خبر پہنچی ۔

… … … … … … … …

ایم ٹی اے سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے بھی دورہ گوئٹے مالا اور امریکہ کی کوریج کی گئی ۔ ایم ٹی اے سوشل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز کے اس بابرکت دورہ کی مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعہ سے کل 18لاکھ 31ہزار 910 افراد تک کوریج ہوئی۔

٭ اس کوریج میں 4لاکھ 95 ہزار سے زائد نئے دیکھنے والے شامل ہیں۔
٭ میڈیا ٹیم یو ایس اے کی جانب سے بھی دورہ کی کوریج کے حوالہ سے کوششیں کی گئیں۔ امریکہ میں ٹی وی کے ذریعہ سے کل 28لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد تک اسلام کا پیغام پہنچا ہے۔
٭ ریڈیو پروگرامز کے ذریعہ کل 53لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔
٭ ڈیجیٹل فورمز، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا وغیرہ کے ذریعہ سے تقریباً 20 لاکھ افراد تک پیغام پہنچا۔
٭ مختلف اخبارات و رسائل میں حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز کے دورہ کے حوالہ سے کل 46آرٹیکلز شائع ہوئے۔
٭ ان میں معروف اخبارات Baltimore Sun، Philadelphia Inquirer، Religion News Service اور Houston Chronicle شامل ہیں۔
٭ چنانچہ ان ذرائع کی مدد سے امریکہ میں کُل دس ملین سے زائد لوگوں تک پیغام پہنچا۔

… … … … … … …

٭ الاسلام ویب سائٹ کی جانب سے بھی دورہ کی کوریج کی گئی۔ الاسلام ویب سائٹ کے ذریعہ 10 ؍ لاکھ سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔
٭فیس بُک کے ذریعہ کل 16لاکھ افراد تک پیغام پہنچا۔
٭مختلف ویڈیوز کے ذریعہ کل 4 لاکھ 50 ہزارافراد تک پیغام پہنچا۔
٭ٹویٹر کے ذریعہ کل7لاکھ 38 ہزارافراد تک پیغام پہنچا۔
٭اس طرح حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز کے دورہ امریکہ و گوئٹے مالا کی الاسلام ویب سائٹ اور متعلقہ سوشل میڈیا کے ذریعہ سے تقریباً چالیس لاکھ افراد تک پیغام پہنچاہے۔
حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ امریکہ کی ایم ٹی اے افریقہ کے تحت افریقہ میں بھی ٹی وی، ریڈیو اور دیگر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعہ وسیع پیمانہ پر کوریج ہوئی۔
٭ اس میں گھانا نیشنل ٹی وی، سیرالیون نیشنل ٹی وی، AYV نیشنل ٹی وی سیرالیون، فری ٹاؤن ٹیلی ویژن سیرالیون، گیمبیا نیشنل ٹیلی ویژن، نیشنل ٹی وی یوگنڈا BBS ، MITV نائیجیریا، نیشنل ٹی وی سائن پلس گھانا، گھانا نیشنل ریڈیو، گھانا نیوز ایجنسی آن لائن، روانڈا نیشنل ٹی وی BTN، بورکینافاسو TV3، Independent Newspaper نائیجریا وغیرہ شامل ہیں۔
٭ ان کے ذریعہ تقریباً دس ملین سے زائد لوگوں تک نشریات اور خبریں پہنچیں۔

………(باقی آئندہ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button