امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کینیڈا کی 43 ویں مجلس شوریٰ (2019ء)کا انعقاد

اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ کینیڈا کی 43 ویں مجلس شوریٰ 26 تا 28 اپریل 2019ء کو مسجد بیت الاسلام میپل میں منعقد ہوئی ۔

امسال کینیڈا کی مختلف جماعتوں کی طرف سے موصول شدہ دس تجاویز میں سے چار تجاویز کو نیشنل مجلس شوریٰ میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی جس کی حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے منظوری عطا فرمائی ۔

یہ تجاویز مندجہ ذیل تھیں :

1۔ سالانہ بجٹ برائے سال 2019 ۔ 2020ء
2۔ احمدیہ اسکولز کا قیام
3۔ جماعتی رابطوں کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال
4۔ عہدیداران اور عام احمدی احباب کے درمیان مضبوط رابطے

مندرجہ بالا امور پر ممبران شوریٰ نے سب کمیٹیوں میں اپنی اپنی رائے کا بھرپور اظہار کیا ۔

شوریٰ کے دوسرے روز نیشنل مجلس عاملہ برائے سال 2019 تا 2022ء کے لیے انتخاب بھی ہوئے ۔

یسرے روز کے چوتھے اور فائنل اجلاسات میں بھی مندرجہ بالا تجاویز پر نمائندگان نے حصہ لیا ۔

آخری روز کے اجلاس میں امیر جماعت کینیڈا محترم ملک لال خان صاحب نے اختتامی خطاب کیا ۔ آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ 43 ویں مجلس شوریٰ اختتام پذیر ہوئی ۔

حاضری: ٹوٹل نمائندگان = 383، مرد نمائندگان = 353 ، لجنہ نمائندگان= 30، نوٹ : مرد نمائندگان میں مجلس خدام الاحمدیہ اور مجلس انصاراللہ کے تین ، تین نمائندگان ٹوٹل 6؍ نمائندے بھی شامل تھے ۔

(رپورٹ:ناصر احمد وینس ۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ، کینیڈا )

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button