متفرق

رمضان کارنر

(آصفہ عطاء الحلیم۔ جرمنی)

رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں جہاں روحانی ترقی کی طرف خاص توجہ ہونی چاہیے وہاں ہمیں اپنی صحت کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اگر ہم اپنے آپ کو تندرست و توانا محسوس کریں گے تو نہ صرف اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرسکتے ہیں بلکہ عبادات میں بھی چستی اور ذوق و شوق سے بجا لانے میں مدد ملے گی۔ رمضان کارنر کے اس حصہ میں آپ کے لیے رمضان کے حوالہ سے کھانے کی تراکیب، متوازن غذا کے حوالہ سے مشورے شیئر کریں گے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

کھجو ر اور بادام کا ملک شیک

دو افراد کے لیے

کھجوریں …… 8 سے 10 عدد

بادام …… 7 سے 10 عدد

دودھ…… دو گلاس

بادام کو چند گھنٹے قبل پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔ کھجوریں اگر سخت ہیں تو نیم گرم پانی میں کچھ دیر کے لیے بھگودیں ۔ بادام کے چھلکے اتار کر دودھ اور کھجوروں کے ساتھ گرائنڈ کر لیں۔ مزیدار غذائیت سے بھر پور ملک شیک تیار ہے۔ سحری یا افطار کے وقت استعمال کریں ۔ جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اور دماغ کو بھی تقویت دیتا ہے۔

تصویر:

https://nadialim.com/banana-date-and-nut-smoothie/

افطار میں زیادہ کھانے سے پرہیز کریں

رمضان میں اکثر و بیشتر افطار پر بہت زیادہ ایسی غذائیں کھائی جاتی ہیں جو صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہوتی ہیں، اس لیے کوشش کریں کہ افطار سادہ کریں اور اعتدال کے ساتھ کھائیں۔ تلی ہوئی اور مصالحہ دار چیزوں سے پر ہیز کریں۔ روزوں میں جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے، کم ازکم جسم کو آٹھ سے دس گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔کوشش کریں کہ سحر میں اور افطار کے بعد پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں تاکہ پانی کی کمی نہ ہو۔

تصویر:

Food photo created by freepik – www.freepik.com

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button