امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 12؍ تا 18؍جولائی 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…مورخہ 12، 13و 18؍جولائی کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 69ویں، 70ویں اور 71ویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔
٭… 16؍جولائی بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز چار مرحومین مکرم فتحی عبدالسلام مبارک صاحب، مکرمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ خلیل مبشر احمد صاحب سابق مبلغ انچارج کینیڈا و سیرالیون، مکرمہ سائرہ سلطان صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب اور مکرمہ غصون المعاضمانی صاحبہ کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِجنازہ غائب پڑھائی۔
٭…17؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی۔
٭…عزیزہ حراء سحر رحمان بنت مکرم نفیس الرحمان صاحب (امریکہ) ہمراہ مکرم اویس حارث محمود صاحب ابن مکرم خالد محمود صاحب (امریکہ)
٭…عزیزہ ماریہ ندیم سید طاہر (واقفۂ نو) بنت مکرم سید محمد عبداللہ صاحب (مربی سلسلہ۔ میامی، امریکہ) ہمراہ مکرم اعجاز احمد ظفر صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم وسیم احمد ظفر صاحب (صدر و مشنری انچارج جماعت برازیل)
٭…عزیزہ قانتہ رفیق طاہر بنت مکرم محمد حاذق رفیق طاہر صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم فطین احمد ریاض صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا) ابن مکرم محمد ریاض صاحب (کینیڈا)
٭…عزیزہ حُمدیٰ شبیر بنت مکرم ڈاکٹر شبیر احمد بھٹی صاحب (فارنہم۔یوکے) ہمراہ مکرم شرجیل عبداللہ صاحب ابن مکرم ملک (محی الدین محمد ) عبداللہ صاحب (لندن)
٭…عزیزہ ملیحہ سوسن عبداللہ بنت مکرم ملک محی الدین محمد عبداللہ صاحب (لندن) ہمراہ مکرم محمد یحییٰ بٹ صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم محمد سلیم صاحب (جرمنی)
٭…عزیزہ مژدہ عنبر لون (واقفۂ نو) بنت مکرم مبارک محمود احمد لون صاحب (لندن) ہمراہ مکرم رضوان احمد عابد صاحب ابن مکرم عابد محمود صاحب (امریکہ)
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا