از مرکز

مجلس صحت جماعت احمدیہ برطانیہ کے زیراہتمام گیارہویں T20 انٹرنیشنل مسرور کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تقریبِ عشائیہ میں بابرکت شمولیت
کینیڈا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ٹرافی، جبکہ جرمنی اے کی ٹیم اعزازی پلیٹ کی حقدار قرار پائی

سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے مئی 2009ء میں مجلس صحت برطانیہ کے زیر اہتمام پہلے انٹرنیشنل مسرور T/20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا تھا۔تب سے باقاعدہ ہر سال اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے امسال 18تا 23؍جون 2019ء کو نہایت کامیابی سے منعقد ہونے والا یہ گیارہواں انٹرنیشنل مسرور کرکٹ ٹورنامنٹ تھا ۔ مورخہ 16 جون سے ٹیموں کی آمد کا آغاز ہوا ۔ امسال درج ذیل کُل 22 ٹیمز ٹورنامٹ میں شامل ہوئیں:

• AMJ XI

• Australia

• Australia A

• Canada

• Canada A

• Belgium

• Denmark

• Finland

• France

• Germany

• Germany A

• Holland

• Ireland

• Jamia UK

• Sharjah UAE

• Sweden

• Omair XI

• USA

• USA A

• United Kingdom

• United Kingdom A

• PAAMA

افتتاحی تقریب
افتتاحی تقریب

افتتاحی تقریب 18؍جون کو مسجد بیت الفتوح مورڈن میں مکرم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت احمدیہ برطانیہ کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔ تلاوت کے بعد مکرم رانا خالد احمد صاحب نےتقریر کی جس میں آپ نے کھیل سے وابستہ اہم تربیتی امور پر روشنی ڈالی، بعد ازاں مکرم امیر صاحب نے مختصر تقریر اور دعا کے ساتھ ٹورنامٹ کا آغاز کیا ۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے روز19؍جون2019ءبروز بدھ کو کُل 19 میچز ہوئے۔ جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ نہ کھیلا جا سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے تیسرےروز20؍جون2019ءبروز جمعرات کُل 20 میچز ہوئے۔چوتھے روز 21؍جون 2019ء کو کُل 10میچز کھیلے گئے۔ جمعۃ المبارک کی مناسبت سے سب میچزکی پہلی Innings جمعے سے پہلے اور دوسر ی Innings جمعہ کے بعد کھیلی گئیں۔تین ٹیموں کوجن میں (Australia, Canada, Sweden) شامل ہے حضور انور کی اقتدا میں مسجد مبارک (اسلام آباد) میں جمعہ ادا کرنے کی توفیق ملی جبکہ باقی سب ٹیموں نے مسجد بیت الفتوح اور مسجد فضل لندن میں جمعہ ادا کیا۔

22؍جون 2019ء صبح گیارہ بجے چار کوارٹر فائنلز کھیلے گئے جن سے کینیڈا، جرمنی، برطانیہ اورامریکہ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

آج دنیا بھر سے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے تشریف لانے والے کھلاڑیوں کے لیے سب سے اہم دن تھا۔ سب کو امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی اقتدا میں نمازِ عصر ، مغرب اور عشاءمسجد مبارک میں ادا کرنے کی توفیق ملی۔نمازِ مغرب اور عشاءسے قبل تمام ٹیموں کو حضور انور کی معیت میں گروپ تصاویر اتروانے کی سعادت ملی جس کے بعد تمام کھلاڑی اپنے پیارے آقا کی معیت میں عشائیہ سے لطف اندوز ہوئے۔

پیارے حضور کی معیت میں ٹیم کینیڈا
پیارے حضور کی معیت میں ٹیم جرمنی
پیارے حضور کی معیت میں عشائیہ۔ اسلام آباد ٹلفورڈ

23؍جون 2019ء ٹورنامنٹ کے چھٹے روزنماز ظہر و عصر سے قبل ٹرافی اور پلیٹ ہر دو کے سیمی فائنلز کھیلے گئے۔

اسی روز بعد دوپہر Plate Final جرمنی اے اور فن لینڈ کے مابین کھیلا گیا جس میں جرمنی (اے)کی ٹیم نے 31رنز سے فن لینڈ کو شکست دے دی۔ ٹرافی کا فائنل میچ جرمنی اور کینیڈا کے درمیان کھیلا گیا جس میں کینیڈا نے آسانی کے ساتھ جرمنی کو 45رنز سے شکست دے دی۔

اس کے بعد مکرم امیر صاحب یوکے نے اعزاز پانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور قیمتی نصائح سے نوازا۔ نیز دعا کے ساتھ اس سال کےٹورنامنٹ کا اختتام ہوا۔

پیارے حضور کی معیت میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کینیڈا، ٹرافی کے ساتھ

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امسال پہلی مرتبہ

https://ahmadiyyacricket.org/ACAUK کی ویب سائٹ پرتمام میچز کے ساتھ کے ساتھ براہ راست سکور (Live score)دکھایا جاتا رہا۔ اس کے علاوہ امسال بھی مسرور کرکٹ ٹورنامنٹ کے چند منتخب میچوں کی براہ راست کوریج (Live Streaming) کی گئی تھی۔

فائنل میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجود شائقین حضرات اور خواتین کے لیے گراؤنڈ کا ایک حصہ مارکی لگاکر مخصوص کردیا گیا تھا۔قارئین سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ٹورنامنٹ میں شمولیت کے لیے تشریف لانے والے تمام کھلاڑیوں، آفیشلز اور کارکنان کو جزائے خیر سے نوازے۔ اور اس ٹورنامنٹ کے بہترین نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین۔

(مرزا عبد الرشید۔ صدر مجلس صحت یوکے)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button