ارشادِ نبوی
بیماری کے وقت قیام نماز میں سہولت
حضرت عمرانؓ بن حصین بیان کرتے ہیں کہ مجھے بواسیر تھی۔ مَیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے نماز کے بارہ میں پوچھا۔ تو آپ نے فرمایا کھڑے ہو کر نمازپڑھو اور ا گر کھڑے ہو کر ممکن نہ ہو تو بیٹھ کر اور اگر بیٹھ کر بھی ممکن نہ ہو تو پہلو کے بل لیٹ کر ہی سہی۔
(صحیح بخاری کتاب الجمعۃ باب اذا لم یطق قاعدا حدیث نمبر 1050)