ارشادِ نبوی
ارشاد نبوی ﷺ
حضرت عقبہؓ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ نجات کیسے حاصل ہو؟ آپؐ نے فرمایا:
اپنی زبان روک کر رکھو۔ تیرا گھر تیرے لیے کافی ہو یعنی حرص سے بچو۔ اگر کوئی غلطی ہو جائے تو نادم ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر معافی طلب کرو۔
(ترمذی ابواب الزہد باب حفظ اللسان)