خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ 22؍ جون 2019ء

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 22جون2019ء بروز ہفتہ مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں دو نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ اقصیٰ ملک بنت محمد صدیق ملک صاحب (امریکہ)کا ہے، جو عزیزم شفاعت سالک ابن سعادت احمد سالک صاحب (امریکہ )کے ساتھ دس ہزار امریکی ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔

لڑکے اور لڑکی دونوں کی طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔ لڑکی کے وکیل ہیں مرزا محمود احمد صاحب اور لڑکے کے وکیل سلیم احمد صابر صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ بشریٰ خان(واقفۂ نو )کا ہے جو چوہدری کولمبس خان صاحب (جرمنی )کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم شہزاد وسیم ابن شیخ وسیم الدین صاحب(بہاولنگر )کے ساتھ آٹھ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔لڑکے کے وکیل ڈاکٹر محمد جلال شمس صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور دونوں نکاحوں کے فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں شرف مصافحہ بھی عطا فرمایا۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button