اطلاعات و اعلانات
اطلاعات واعلانات
٭…نوید احمد لیمن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے شعبہ وصیت کے آفس اسسٹنٹ مکرم نصیر احمد صاحب کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ 27؍مارچ 2022ء کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ الحمدللہ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت نومولود کا نام تفرید احمد عطا فرمایا ہے۔ عزیز وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ نومولود مکرم حضرت علی موڑل صاحب آف سندربن جماعت کا پوتا اور مکرم ایس ایم طریق الاسلام صاحب آف سندربن جماعت کا نواسہ ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نو مولود کو نیک، صالح اور خادم دین بنائے اور صحت و تندرستی والی دراز عمر عطا کرے۔ آمین۔