ارشادِ نبوی
بہترین بات اور بہترین طریق
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین طریق محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا طریق ہے۔ بد ترین فعل دین میں نئی نئی بدعات کو پیدا کرنا ہے اور بدعت گمراہی کی طرف لے جاتی ہے۔
(صحیح مسلم کتاب الجمعہ باب تخفیف الصلوٰۃ حدیث نمبر:1435)