حضرت مسیح موعودؑ
صراط مستقیم
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:
صراطِ مستقیم فقط دینِ اسلام ہے اور اب آسمان کے نیچے فقط ایک ہی نبی اور ایک ہی کتاب ہے یعنی حضرت محمد مصطفیٰﷺ جو اعلیٰ و افضل سب نبیوں سے اور اتمّ و اکمل سب رسولوں سے اور خاتم الانبیاء اور خیرالناس ہیں جن کی پیروی سے خدائے تعالیٰ ملتا ہے اور ظلماتی پردے اٹھتے ہیں اور اسی جہان میں سچی نجات کے آثار نمایا ں ہوتے ہیں اور قرآن شریف جوسچی اور کامل ہدایتوں اور تاثیروں پر مشتمل ہے۔
(براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد 1صفحہ557)