خطبہ نکاح

خطبہ نکاح

فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 23 اپریل 2016ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔

اس وقت مَیں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا ۔ان میں سے اکثر واقفینِ نَو اور واقفاتِ نَوکے ہیں اوردو نکاح بلکہ تین نکاح جو ہیں وہ جامعہ میں پڑ ھنے والےطالب علموں کے ہیں جو انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ مربی بننے والے ہیں۔

نکاحوں کی جو ذمہ داریاں ہیں، شادیوں کی جو ذمہ داریاں ہیں ان کونئے قائم ہونے والے رشتوں کو سمجھنا چاہئےاورخاص طور پر جووا قفین زندگی ہیں اوروہ جنہوں نے آئندہ جماعت کی تربیت میں بھی کردار ادا کرنا ہےان کو خاص طور پر اپنے گھروں سے اس کا آغاز کرنا چاہئے اور گھروں میں پیار اور محبت پھیلانی چاہئے تاکہ آئندہ نسلیں بھی انسانیت پر قائم ہونے والی ہوں اور اسلام کی صحیح تعلیم پر عمل کرنے والی ہوں ۔ اسی طرح واقفین نَو یا مربیان سے جو شادی کرنے والی لڑکیاں ہیں ان کو بھی یاد رکھنا چاہئے کہ وہ بھی اُسی طرح وقف ہیں جس طرح ان کے خاوند،اس لئے اپنی خواہشات کو ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے تابع رکھیں اوراللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے تمام کام کریں۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو اس کی توفیق عطافرمائے۔

پہلانکاح عزیزہ فروہ مبشربنت مکرم مبشر محمودرانا صاحب ناروے کا ہے جوعزیزم زرتشت احمد لطیف متعلم جامعہ احمدیہ کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈحق مہرپر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ شائستہ سنبل ملک بنت مکرم چوہدری فصیح الملک صاحب کا ہے جوعزیزم محمد مصور احمد گوندل متعلم جامعہ احمد یہ جرمنی کے ساتھ ساڑھے تین ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ سیدہ باسمہ شاہ واقفۂ نو کا ہے جو ندیم احمد شاہ صاحب کی بیٹی ہیں ۔یہ عزیزم عاصم فیروز متعلم جامعہ احمد یہ ربوہ کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے ۔ مکرم شاہد احمد جنجوعہ صاحب لڑکے کے وکیل ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکاح سلمی سنوبر مرزا واقفۂ نو کا ہے جومکرم مرزا عبد الرشید صاحب سیکرٹری ضیافت یو کے کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم طلحہ محمد واقف نو ابن نعیم احمد صاحب کے ساتھ گیارہ ہزارپاؤنڈحق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ حانا احمد بنت مکرم مشتاق احمد صاحب کا ہےجوعزیزم احمد نبیل طلحہ بھٹی واقف نو کے ساتھ سات ہزار پاؤنڈحق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ صبا جلیل بنت مکرم محمد جلیل احمد صاحب برمی کا ہے جوعزیزم زبیر احمد بھٹی ابن مکرم رفیع احمد بھٹی صاحب کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کر لیں۔

(مرتبہ ۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭ؕ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button