بچوں کا الفضلکلام امامؑ
کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام
حضرت اَقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا:
’’میرا پہلا لڑکا جو زندہ موجود ہے جس کا نام محمود ہے ابھی وہ پیدا نہیں ہوا تھا جو مجھے کشفی طور پر اس کے پیدا ہونے کی خبر دی گئی اور میں نے مسجد کی دیوار پر اس کا نام لکھا ہوا یہ پایا کہ ’محمود‘ تب میں نے اِس پیشگوئی کے شائع کرنے کے لئے سبز رنگ کے ورقوں پر ایک اشتہار چھاپا۔ جس کی تاریخ اشاعت یکم دسمبر۱۸۸۸ء ہے اور یہ اشتہار مورخہ یکم دسمبر ۱۸۸۸ء ہزاروں آدمیوں میں شائع کیا گیا اور اب تک اس میں سے بہت سے اشتہارات میرے پاس موجود ہیں۔‘‘(تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۲۱۵)
(مشکل الفاظ کے معنی :کَشْفِی طور پر خبر پانا:اللہ تعالیٰ کی طرف سے جاگنے کی حالت میں آئندہ بات کا دکھایا جانا۔ پیشْ گوئی: کسی بات کے ظاہر ہونے سے پہلے کی خبر۔ وَرَق: کاغذ ۔ اِشْتِہار: اعلان، نوٹس، اطلاع عام)