ارشادِ نبوی
جنگ بدر کے موقع پر آنحضورﷺ کی پُر الحاح دعا
حضرت علی ؓبیان کرتے ہیں کہ بدر کے موقع پرحضرت رسول اللہﷺ ساری رات دعا کرتے رہے۔حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ ہم نے خدا کے سچے واسطے دے کر رسول اللہﷺ سے بڑھ کر دعا کرنے والا کوئی نہیں سنا۔آپﷺ نے بدر میں بڑے الحاح کے ساتھ دعا کر کے جب سراُٹھایا تو آپؐ کا چہرہ چاند کی طرح چمک رہا تھا۔آپﷺ نے فرمایا:آج شام دشمن قوم کے لوگ جس جگہ ہلاک ہوکر گریں گے ان کی جگہ میں دیکھ رہا ہوں۔
(ابوداؤد کتاب الادب باب مایقول اِذا أصبح)