سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخا مس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ نیشنل عاملہ اور قائدین، مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزر لینڈ کی ملاقات
(از خدام سیکشن مرکزیہ ۔ پرائیویٹ سیکرٹری آفس لندن)
مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کی نیشنل عاملہ، ریجنل قائدین اور قائدین مجالس اورمحترم مبلغ انچارج صاحب سوئٹزر لینڈ پر مشتمل 26؍ افراد کے ایک وفد نے مورخہ 3؍ فروری 2018ء کو دوپہر گیارہ بج کر پچاس منٹ پر محمود ہال مسجد فضل لندن میں حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے اجتماعی ملاقات کی سعادت حاصل کی۔الحمد للہ رب العالمین۔اس وفد نے 2؍ فروری 2018ء کو نمازِ جمعہ نیز اپنے سہ روزہ لندن قیام کے دوران زیادہ تر نمازیں حضورِ انور کی اقتدا میں ادا کیں۔
یہ وفد سوئٹزر لینڈ سے خصوصی طور پر اپنے پیارے امام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات کی سعادت حاصل کرنے کے لئے لندن آیا تھا۔ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کی مرکزی عاملہ کی ملاقات تین سال قبل ہوئی تھی۔
ملاقات کا آغاز دعا سے ہوا۔ بعد ازاں سب خدام نے فردًا فردًاحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو اپنا تعارف کروایا ۔دوران ملاقات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ممبران عاملہ کو مختلف نصائح فرمائیں جو قارئین کے استفادہ کے لئے پیش کی جا رہی ہیں:
شعبہ اعتماد :
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے معتمدصاحب سے پو چھا کہ کتنی مجالس کی باقاعدگی سے رپورٹس آتی ہیں؟ اس پر معتمد صاحب نے عرض کیا کہ تمام مجالس ہی باقاعدگی سے رپورٹ بھیجتی ہیں اور پھر ان کو اکٹھا کر کے حضورِ انور کی خدمت میں ایک ما ہانہ ر پورٹ تیار کر کے بھیجی جاتی ہے۔
شعبہ مال :
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس بات کی طرف تو جہ دلا ئی کہ گھروں میں بیٹھ کر بجٹ لکھنے کی بجائے لوگوں کے پاس جا ئیں اور اُن سے پو چھیں کہ بجٹ کیا لکھوانا ہے ؟ اُن کی آمدنی نہ پوچھیں کیو نکہ آ مدنی پوچھنے سے اکثر لو گ نا راض ہو تے ہیں ۔ سب سے پہلے اُ ن کو بجٹ کے قواعد بتا ئیں، خدام کو یہ سمجھا ئیں کہ اپنی اصل آمد پر چندہ دیا کر یں۔ اگر اصل آمد سے کم پر چندے کی ادا ئیگی کر نی ہے تو اس کی خلیفۂ وقت سے اجا زت لیں۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مز ید فرما یا کہ آپ کے پاس مکمل ر یکا رڈ ہو نا چا ہئے کہ کتنے کام کرنے والے ہیں ، کتنے Studentsہیں اور ان میں سے کتنے چندہ دے ر ہے ہیں ۔
شعبہ تر بیت :
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے اس شعبہ کی ر پو رٹ لیتے ہو ئے ہدایت فر ما ئی کہ نماز با جما عت کی طرف خا ص تو جہ دیں۔ جو مسجدوں کے قریب ر ہتے ہیں وہ وہاں جا کر نماز ادا کر یں ورنہ نماز سینٹر بنا ئیں اور اکٹھے ہو کر نماز پڑھی جا ئے ۔ حضور انور نے ایک قا ئد مجلس سے در یافت فر مایا کہ آپ اکیلے ر ہتے ہیں یا والد صا حب کے ساتھـ ؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ اکیلا ر ہتا ہوں لیکن والد صا حب کے قریب ہی گھر ہے ۔ حضور انور نے ہدایت فر ما ئی کہ اپنے والد صا حب کے گھر نماز سینٹر بنا ئیں اور باجما عت نماز ادا کر یں ۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مزید فر مایا کہ عا ملہ اور قا ئد ین کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ ان باتوں پر خود عمل کر کے دوسروں کے لئے نمونہ بنیں۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمجلس جنیوا (Geneva)کے قا ئد صاحب کو ہدایت فر ما ئی کہ وہ روزانہ نماز با جما عت نماز سینٹر میں ادا کیا کریں ۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عشرہ نمازکے انعقاد کی طرف بھی تو جہ دلا ئی ۔نیز فرمایا کہ قیامِ نماز کی کو شش سارا سال ر ہنی چا ہئے اور ہر مجلس تک یہ بات پہنچا ئیں ۔
علاوہ ازیں تر بیت کے حوالے سے حضور انور نے درج ذیل زرّیں نصائح سےنوازا:
٭ بچوں اور والدین کا دوستانہ تعلق ہو نا چاہئے۔ 8-10سال کے اطفال کی طرف خا ص تو جہ دیں۔ سکولوں میں جو اُنہیں سکھایایا بتایا جا تا ہے ، اُنہیں پیار سے سمجھا ئیں کہ مذہبی نقطۂ نگاہ سے اس کی کیا اہمیت ہے اور اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے ۔
٭ اس طرح کی تر بیت ہو کہ ہر طفل اور خا دم جو وقف ِنَو میں ہے جا معہ میں جا ئے ۔
٭ ایک صاحب نے ایسی مجالس کے حوالہ سے سوال کیا جن میں ایک یا دو طفل ہیں یا مجلس کی تجنید کم ہے اور مرکز سے بھی دُور ہے۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فر مایا کہ مر کز سے کم ازکم ہر دو ماہ بعد دورہ ہونا چاہئے۔ اور دوسرا طریقہ یہ بھی ہے کہ اُن کے قر یب پروگرام منعقد کر یں۔
شعبہ صحت جسمانی :
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس عا ملہ کو ہدایت فرمائی کہ اپنی صحت کا خیا ل ر کھیں اور کھیلوں میں حصہ لیا کر یں ۔ سال میں 8-10 سپو رٹس ڈے (Sports Day)ہو نے چاہئیں۔
شعبہ خدمت خلق و تبلیغ:
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ایسے پروگرام بنا ئیں جیسے درخت لگانا وغیرہ۔ ایک تویہ کافی لمبے عرصہ کے لئے ہو تے ہیں اور دوسرا اس سے جماعت کا پیغام لوگوں تک بہت زیادہ پہنچتا ہے ۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمتِ اقدس میں عرض کیا گیا کہ سالِ نَو کے آغاز پر خدام الاحمدیہ کی طرف سے وقا ر عمل کیا جا تا ہے ۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ایسے کوئی بھی پروگرام کر یں تو یہ بہت ضر وری ہے کہ اخباروں میں چھپوا ئیں اور زیادہ سے زیا دہ ان پر وگراموں کی اطلا ع دیں۔ اس سے تبلیغ کے نئے راستے کھلتے ہیں ۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل ضروری امور کی طرف تو جہ دلا ئی :
٭ قا ئد مجلس کا تعلق اپنے خدام کے ساتھ اتنا گہرا ہو نا چا ہئے کہ وہ اپنی ہر بات ان سے شیئر کر سکیں ۔ اپنے خدام کی مشکلات جا ننے کی کو شش کر یں اور اُ ن کے ساتھ ایک دو ستا نہ تعلق قا ئم کر یں ۔ ہر قا ئد مجلس کو اپنے ہر ایک خادم کے بارے میں مکمل معلومات ہو نی چا ہئیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ یہ تبھی ممکن ہے جب ان باتوں پر عملدرآمد کیا جائے۔
٭ خدام کو زیادہ سے زیا دہ مسجد کے قر یب لا نے کی کو شش کر یں ۔
٭ اگر ممکن ہو تو ایک ممبر عاملہ کو ایک ہی شعبہ کی ذمہ داری دی جا ئے ۔
حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ یہ ملاقات نمازِ ظہر تک جاری رہی۔ بعد ازاں گروپ فوٹو ہوئی۔ حضورِ انور کے ہمراہ ہونے والی تصویر کے دوران حضورِ انور نے محترم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ سے فرمایا کہ آپ رائڈنگ وغیرہ کے لئے اسلام آباد بھی گئے ہیں؟ چنانچہ حضورِ انو رکے ارشاد پر یہ وفد اگلے ہی روز اسلام آباد (ٹلفورڈ) گیا اور ’خیل للرحمٰن‘ کلب کا وزٹ کیا۔ بعد ازاں ممبرانِ وفد جامعہ احمدیہ یو کے کے تعارفی دورہ کے بعد لندن واپس پہنچے جہاں سے ان کی سوئٹزرلینڈ واپسی ہوئی۔
اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ کو بہترین انداز میں حضرت خلیفۃ المسیح ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز کی ہدایات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین