Simcoe کاؤنٹی، کینیڈا کے ۸۰؍سکولوں کے پرنسپلز کا مسجد مریم Barrieکا تاریخی دورہ
شعبہ تبلیغ و امورِ خارجیہ جماعت Barrie North، کینیڈا کے تحت مورخہ ۱۱؍مئی ۲۰۲۳ء کو Simcoe کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کے ۸۰؍سکولوں کے پرنسپلز نے مسجد مریم Barrieکا تاریخی دورہ کیا۔
چالیس، چالیس پرنسپلز اور دیگر سٹاف پر مشتمل دو گروپس دوپہر بارہ اور دو بجے مسجد مریم میں تشریف لائے۔
جنید احمد صاحب صدر جماعت نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ان دوروں کے دوران مہمانوں کو جماعت احمدیہ مسلمہ کا تعارف نیز مسجد مریم کی تاریخ کے بارہ آگاہ کیا گیا۔ فرخ طاہر صاحب مربی سلسلہ نے اسلام اور رمضان المبارک کے بارہ میں خصوصی پریزنٹیشن دی جس کے بعد مہمانوں کو سوالات کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں کی خدمت میں ریفرشمنٹ پیش کی گئی جس کے دوران سب احباب آپس میں گُھل مِل گئے۔ وقتِ رخصتی تمام مہمانوں کو تحائف بھی دیے گئے۔
(رپورٹ: محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)