ربوہ کا موسم (۲۹؍ ستمبر تا ۵؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء)
۲۹؍ستمبر جمعۃ المبارک کے دن صبح سے ہی خوشگوار ہوا نے ڈیرے جمائے ہوئے تھے۔ موسم قدرے گرم اور خشک ہونے کے باوجود اچھا لگ رہا تھا۔ ہفتہ کو بھی مطلع صاف تھا دھوپ چمک رہی تھی اور کچھ گرمی تھی ، ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا تھا۔اتوار کو سورج اپنی چمکار دکھاتا رہا۔ ہوا ہلکی رفتار سے چل رہی تھی۔ سوموار کو بھی موسم کی یہی کیفیت تھی۔ ہوا چلنے سے موسم سرما کی موجودگی کا احساس ہوتاتھا۔ اس ہفتہ کے آخری تین دن میں آسمان بادلوں سے صاف تھا۔ کبھی کبھی ہوا چلتی رہی، دھوپ کی وجہ سے دن کو گرمی محسوس ہوتی تھی، رات کو کچھ ٹھنڈ کی وجہ سے موسم اچھا رہا۔ بعض دفعہ ہوا بند ہونے سے حبس کی کیفیت پیدا ہوگئی لیکن مجموعی طور پر خنکی ہونے کی وجہ سے موسم معتدل ہوجاتا ہے۔ مذکورہ آخری تین دنوں میں دن کے وقت گرمی بڑھ گئی۔ کم سے کم درجہ حرارت ۲۲؍اور زیادہ سے زیادہ ۳۶؍تک پہنچ گیا۔
(ابو سدید)