ارشادِ نبوی
صلہ رحمی کرو
حضرت ابو اَیوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: یارسول اللہ!صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں داخل کردے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور صلہ رحمی کرو۔
(بخاری كِتَاب الْأَدَبِ بَابُ فَضْلِ صِلَةِ الرَّحِمِ)