بچوں کا الفضل
ہنسنا منع ہے!
٭… کلیم: سلیم بتاؤ ہم اپنے کان کیوںنہیں دیکھ سکتے؟
سلیم: کیونکہ وہ چھپ چھپ کر باتیں سنتے ہیں۔
(خاقان محمود۔سیرالیون)
٭… ٭… ٭… ٭
ایک دوست دوسرے سے: مجھے پچاس روپے ادھارچاہئیں۔
دوسرا دوست: لیکن میرے پاس تو صرف تیس روپے ہیں۔
پہلا دوست بولا:ٹھیک ہے۔لاؤ! یہ مجھے دے دو۔ باقی بیس روپے تم پر ادھار رہے۔
(فیضان محمود۔سیرالیون)
٭… ٭… ٭… ٭
پپو کے ابونے اس سے پوچھا: پپو تم نے آئینہ کیوں توڑا ہے؟
پپو: کیونکہ وہ میری بار بار نقل اتار رہا تھا۔
(سبیکہ محمود۔ سیرالیون)
٭… ٭… ٭… ٭
ایک آدمی گاؤں سےبیمار مرغی بیچنے کے لیے بازار گیا۔ ایک آدمی نے اس سےپوچھا:اس مرغی کا سر کیوں نیچے ہے۔کہیں یہ بیمار تو نہیں؟
آدمی بولا:نہیں گاؤں کی مرغی ہے۔شرماتی ہے۔
(اطہر احمد ناصر۔ مالی)
٭… ٭… ٭… ٭