امریکہ (رپورٹس)
کینیڈا بھر میں یوم تبلیغ کا کامیاب انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ کینیڈا بھر میں اطفال، خدام اور انصاراللہ نے پورے جوش و خروش کے ساتھ باوجود شدید سردی کے تبلیغی پوسٹرز و بینرز وغیرہ کے ساتھ ’’تبلیغ ڈے‘‘ منایا اور عوام الناس کے اسلام کے متعلق ان کے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات کے جواب دے کر ان کے شکوک و شبہات دور کرنے کی مساعی کی۔ ان پوسٹرز پر یہ الفاظ لکھے ہوئے تھے (ترجمہ) :’’مسیح الزماں تشریف لے آئے ہیں‘‘ اور ’’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘‘۔
اللہ تعالیٰ اس ادنیٰ کاوش کے بہترین ثمرات پیدا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: ناصراحمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)