امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی طرف سے بیلجیم میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمّت اور متأثرین کے لئے دعا
(پریس ریلیز) عالمگیر جماعت احمدیہ مسلمہ کے پانچویں خلیفہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے برسلز (بیلجیم) میں 22 مارچ 2016ء کو ہونے والے دہشتگردی کے حملو ں کی پُرزور مذمّت کی ہے اور ان حملوں کے متاثرین سے گہری ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لئے دعا کی ہے۔
حضور ایدہ اللہ نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ عالمگیر جماعت احمدیہ مسلمہ کی جانب سے برسلز میں دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والے حالیہ بہیمانہ حملوں پر مَیں بیلجین لوگوں سے کہتا ہوں کہ دُکھ کی اس گھڑی میں دل کی گہرائیوں سے ہم اُن کے ساتھ ہیں اور ان وحشیانہ اور ظالمانہ حملوں کی قطعی طور پر پُرزور مذمّت کرتے ہیں۔
حضور نے فرمایا کہ کسی قسم کے حالات میں بھی اسلام دہشتگردی کے ایسے واقعات یا معصوم لوگوں کو قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ درحقیقت قرآن پاک فرماچکا ہے کہ ’’بلاوجہ ایک معصوم جان کا قتل ساری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے‘‘۔ تاہم جنہوں نے بھی اسلام کے نام پر اس سفّاکانہ جرم کا ارتکاب کیا ہے ان کے پاس اپنے اس فعل کا ہرگز کوئی جواز نہیں ہے۔ وہ اسلام کو بدنام کررہے ہیں اور امن عالم کو تباہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
حضور ایدہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے دل کی گہرائیوں سے اُٹھتی ہوئی دعائیں اُن متأثرین کے لئے ہیں جو اِن حملوں کا نشانہ بنے ہیں یا کسی بھی طور پر متأثر ہوئے ہیں۔ اللہ کرے کہ اس برائی کے مرتکب افراد کو سزادہی کے لئے جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
حضور انور ایدہ اللہ کا انگریزی پیغام حسب ذیل تھا:
“On behalf of the Ahmadiyya Muslim Community worldwide, I express my deepest sympathies and condolences to the Belgian people following the barbaric terrorist attacks that have taken place in Brussels. Such heinous and utterly inhumane attacks must be condemned in the strongest possible terms.
Under no circumstances does Islam permit terrorism of any kind or the murder of innocent people. In fact, the Holy Quran has said that to kill even one innocent person is akin to killing all of mankind. Therefore, those who commit such atrocities in the name of Islam can never find any justification. They are defaming Islam and destroying the peace of the world.
Our heartfelt prayers are with the victims of these attacks and all those who have been affected. May the perpetrators of this evil act be promptly brought to justice.”




