خطبہ نکاح
ضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 04 دسمبر 2016ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا:
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اس وقت میں دو نکاحوں کے اعلان کروں گا۔
May I announce two Nikah. The first Nikah is of Miss Melissa Gorham King daughter of Mr John King. This Nikah has been settled with Mr Sabah Uddin Ahmedi student Jamia Ahmadiyya, son of Mr. Waseem Uddin Ahmedi at a Haq-Mehar of three thousand pounds.
First I would like to have the consent of the father of the bride.
اس کے بعد حضور انور نے فریقین سے انگریزی میں ایجاب و قبول کروایا۔ جس پر دلہے نے اردو میں جواباً عرض کیا۔جی حضور قبول ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا:۔
Your father in-law should know that ” قبول ہے”means you agree, does he know?
اس پر دولہے نے انگریزی میں عرض کیا۔Yes
اس کے بعد دوسرے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا:
اگلا نکاح ہے عزیزہ فاطمہ خان بنت مکرم ظفر اللہ خانصاحب کا جو طے پایا ہے عزیزم بہزاد احمد واقف نو کے ساتھ سات ہزار یورو حق مہر پر،جو جرمنی کےاشتیاق احمد صاحب کے بیٹے ہیں۔
اس کے بعد حضور انور نے اس نکاح کا ایجاب و قبول کروایا اور دونوں نکاحوں کےفریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا:
May Allah Ta’ala bless both of these Nikahs manifoldly and make these both of these couples live a successful life.
اس کے بعد حضور انور نے دعا کروانے سے پہلے فرمایا:
Now I will lead silent prayer. Please join me in silent prayer.
…٭…٭