متفرق
صنعت وتجارت
ارشاد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:’’پس اب وقت ہے کہ ہمارے نوجوان اپنے آپ کو تجارت کے لیے وقف کریں۔ اور یہ وقف،وقف نمبر دو کہلائے گا۔ اس طرح نہیں کہ ہم اپنے آپ کو وقف کرتے ہیں، ہم کو پڑھا کر مبلغ بنا کر بھیجو۔ بلکہ اس طرح کہ ہم اپنے آپ کو وقف کرتے ہیں، ہم کو جہاں چاہیں بھیج دیں اور جو تجارتی یا صنعتی کام چاہیں، ہمارے لیے تجویز کریں ،ہم وہ کریں گے اور اس کو بڑھانے کی کوشش کریں گے اور ساتھ ساتھ تبلیغ احمدیت کی بھی کوشش کریں گے۔ اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کی ترقی کے لیے ایک نیا باب کھل جائے گا اور لاکھوں لاکھ آدمی احمدیت میں شامل ہوں گے۔‘‘(خطبہ جمعہ فرمودہ ۵؍اکتوبر ۱۹۴۵ء، خطبات محمود جلد ۲۶ صفحہ ۴۱۰،تحریک جدید – ایک الہی تحریک ۔ جلد دوم صفحہ ۶۱۳)
(مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)




