برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات
جن کو مسیح الزماں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے خلفائے کرام نے برکت بخشی
مقدمات کے لئے سفر (امرتسر) 1873ء
1873ء میں کمشنر کی عدالت میں آپؑ کا زمینداروں کے خلاف ایک مقدمہ کی پیروی کے لئے امرتسر جانا
صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ
’’مَیں مرزا صاحب (وَالد صاحب)کے وقت میں زمینداروں کے ساتھ ایک مقدمہ پر امرتسر میں کمشنر کی عدالت میں تھا فیصلہ سے ایک دن پہلے کمشنرزمینداروں کی نہایت رعایت کرتا ہوا اور ان کی شرارتوں کی پرواہ نہ کر کے عدالت میں کہتا تھا کہ یہ غریب لوگ ہیں تم ان پر ظلم کرتے ہو۔ اس رات کو مَیں نے خواب میں دیکھا کہ وہ انگریز ایک چھوٹے سے بچہ کی شکل میں میرے پاس کھڑاہے اورمَیں اُس کے سر پر ہاتھ پھیر رہا ہوں۔
صبح کو جب ہم عدالت میں گئے تو اُس کی حالت ایسی بدلی ہوئی تھی کہ گویا وہ پہلا انگریز ہی نہ تھا۔ اُس نے زمینداروں کو بہت ہی ڈانٹا اور مقدّمہ ہمارے حق میں فیصلہ کیا اور ہمارا سارا خرچہ بھی اُن سے دلوایا۔‘‘
(الحکم جلد 5نمبر22مورخہ 17/جون 1901ءصفحہ 3۔بحوالہ تذکرۃمجموعہ الہامات، کشوف و رؤیا حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام صفحہ 14)
٭…٭…٭