سیرالیون میں ہیومینیٹی فرسٹ کے تحت 4ریجنز میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد
ایک ہزار سے زائد افراد کا چیک اپ اور مفت ادویات کی فراہمی
محض اللہ تعاليٰ کے فضل سے ہيومينيٹي فرسٹ سيراليون کے تحت مورخہ 8؍تا 11؍دسمبر مڈل ايسٹ سے آئے ہوئے دو ڈاکٹرز ابرار احمد يوسف صاحب،(Specialist Department of anaesthesia and ICU)اور ڈاکٹر رشيقہ ابرار صاحبہ ،نے سيراليون کے چار بڑے شہروں ميں مفت طبي کيمپس لگائے۔ ان کيمپس کا مقصد غريب اور ضرورت مند مريضوں کا مفت طبي معائنہ اور ادويات فراہم کرنا تھا۔ اور اس بات کا جائزہ لينا بھي تھا کہ طبي ميدان ميں ان غريب اور نادار لوگوں کي کس طرح مدد کي جاسکتي ہے۔
احمديہ مسلم ريڈيو فري ٹاؤن اور بو ٹاؤن ميں ان ميڈيکل کيمپس کي تاريخوں کا باقاعدہ اعلان کيا گيا اور ان شہروں اور گردونواح کي مساجد ميں بھي اعلان کروا کے ان ڈاکٹروں اور مفت طبي کيمپس کي اطلاع کي گئي۔
اس ضمن ميں جن علاقوں ميں کيمپس لگائے گئے ان ميں کينيما شہر، بو شہر، مائل 91 شہر اور فري ٹاؤن شہر شامل ہيں۔
کينيما شہر اور فري ٹاؤن ميں ان ڈاکٹروں کے ساتھ نصرت جہاں سکيم کے تحت وقف ڈاکٹروں فاتح الدين احمد صاحب، ڈاکٹر شمس الاسلام صاحب اور ڈاکٹر منصور احمد صاحب نے بھر پور تعاون کيا۔ علاوہ ازيں مريضوں کي رجسٹريشن اور ديگر سٹاف کي فراہمي ميں ريجنل مبلغين مکرم منير احمد شمس صاحب، مکرم عقيل احمد صاحب، مکرم قاسم طاہر صاحب اور مکرم محمد نعيم اظہر صاحب نے حتي الوسع تمام سہوليات مہيا کيں۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء۔
مکرم صديقي سانکو صاحب جو کہ ہيومينٹي فرسٹ سيراليون کے چيئرمين ہيں نے ان تمام جگہوں پر مريضوں کو ڈاکٹر صاحب کي تجويز کردہ ادويات مہيا کرنے کا انتظام کروايا۔
اللہ تعاليٰ کے فضل سے ايک ہزار سے زائد مريضوں کا مفت طبي معائنہ ہوا اور 18 ملين ليونز سے زائد رقم کي ادويات مفت تقسيم کي گئيں۔ الحمد للہ
دعا ہے کہ اللہ تعاليٰ ہميں دکھي انسانيت کي کما حقہ خدمت کي توفيق عطا فرماتا چلا جائے۔ آمين
٭…٭…٭