امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 2؍تا 4؍مارچ 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 02؍مارچ بروز سوموار: حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج بعد نماز ظہر نیز بعد نمازِ عصرا سلام آباد (ٹلفورڈ) میں جاری متفرق کاموں کا معائنہ فرمایا اور ہدایات سے نوازا۔
٭…03؍مارچ بروز منگل : حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرمہ صادقہ کرامت صاحبہ (اہلیہ مکرم حمید کرامت صاحب، لندن) کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 09؍ مرحومين کي نمازِ جنازہ غائب بھي پڑھائي۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا