امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ05؍ تا 08؍ مارچ 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 05؍ مارچ بروز جمعرات: آج فیملی ملاقاتوں سے قبل کونسلر Claire Darke صاحبہ (میئر آف Wolverhamptopn) نے حضور انور سے ملاقات کی۔
٭… 06؍ مارچ بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد بیت الفتوح، مورڈن ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں بدری صحابی حضرت مصعب بن عمیرؓ کا ذکر خیر فرمایا۔ بعد ازاں حضور انور نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالہ سے بعض ہدایات اور نصائح سے نوازا۔نیز عزیزم تنزیل احمد بٹ ابن مکرم عقیل احمد بٹ صاحب (شاہدرہ کالونی دہلی گیٹ لاہور)، محترم بریگیڈیئر بشیر احمد صاحب (سابق امیر ضلع رولپنڈی )اورڈاکٹر حمید الدین صاحب (آف121 ج۔ب گوکھووال فیصل آباد )کی وفات پر ان کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…07؍ مارچ بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل ایوان مسرور، اسلام آباد میں مجلس خدام الاحمدیہ سویڈن کے ایک وفد کی حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات تھی۔ خدام و اطفال نے اپنے پیارے آقا سے مختلف امور کے بارے میں سوالات پیش کر کے رہ نمائی حاصل کی ۔
٭…حضورِ انور نے نمازِ عصر پڑھانے کے بعد درج ذيل 04؍ نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کرائي:
٭…عزیزہ نداء منور بنت مکرم منور احمد صاحب (کنری۔ ضلع عمر کوٹ) ہمراہ مکرم (حافظ) زوہیب احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم مبشر احمد صاحب (کنری۔ ضلع عمر کوٹ)
٭…عزیزہ مصباح ریاض بنت مکرم محمد ریاض صاحب (گوجرانوالہ)ہمراہ مکرم راحیل احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ)ابن مکرم فضل احمد ناز صاحب (گوجرانوالہ )
٭…عزیزہ ماہرہ الیاس (واقفۂ نو)بنت مکرم میاں الیاس احمد طارق صاحب (ساؤتھ آل)ہمراہ مکرم منصور احمد خان صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم محمود احمد خان صاحب (برمنگھم)
٭…عزیزہ لبیبہ مصطفیٰ (واقفۂ نو)بنت مکرم غلام مصطفیٰ صاحب (لندن)ہمراہ مکرم قاضی مقتدر احمدصاحب ابن مکرم قاضی حفیظ احمد صاحب (جرمنی)
٭… حضور انور نے آج نمازِ عصر کے بعد ایوان مسرور، اسلام آباد میں تشریف لے جا کر شعبہ احمدیہ آرکائیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کی طرف سے برطانیہ اور پھر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں جماعت احمدیہ کے قیام اور اس کے تعارف پر لگائی جانے والی دو روزہ نمائش ملاحظہ فرمائی۔
٭…08؍ مارچ بروز اتوار: آج نمازِ عصر کے بعد حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد مبارک ، اسلام آباد میں ایک تقریب آمین کو رونق بخشی۔ حضور انور نے تقریب میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کرنے والے پچیس سے زائد بچوں اور بچیوں سے باری باری قرآن مجید کی ایک ایک آیت یا اس کا کچھ حصہ سنا۔ بعد ازاں حضور انور نے دعا کروائی۔
ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز
حضورِ انور نے مورخہ 02؍ تا 08؍ مارچ 2020ء کے دوران پانچ روز دفتري اور چھ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔
ان ایّام میں 94؍فيمليز اور60؍احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 154؍تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 14؍ممالک سے تھا : آسٹریلیا، امریکہ، کینیڈا، سلووینیا، جرمنی، سویڈن، پولینڈ، بیلجیم، آئرلینڈ، پاکستان، ہالینڈ، فن لینڈ، یوکے اور ایک عرب ملک۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا